جمعہ, مئی 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت:مقررین

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 31, 2022
in دیار وطن
0
مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت:مقررین
0
SHARES
33
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی)مسلمان معاشی طور پر انتہائی پسماندہ ہیں ان کی پسماندگی اور غربت دور کرنے اور انہیں بااختیار بنانے، ترقی سے ہم کنار کرنے اور انھیں مضبوط مقام دلانے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہاریہاں پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل کی جانب سے مسلمانوں کی سیاسی ، تعلیمی، فلاحی شعور اور بیداری پر ایک قومی کنونشن میں مقررین نے کیا۔ کونسل کے قومی صدرایس فیاض الدین نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم پسماندہ مسلمانوں میں حب الوطنی کو مزید بڑھانے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔انہوں نے افواہوں او رغیر ضروری نعروں سے دور رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے پورے اخلاص سے کام کرے گی۔یہ تنظیم بلاکسی سیاسی جماعت و شخصیت پرستی کے پسماندہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور سیاسی شعور پیدا کرنے کے لیے مختلف انداز میں کام کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر افراد جو کسی بھی مذہب و فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں، مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کا کام کرنا چاہتے ہوں، ان کا تنظیم میں خیر مقدم ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ہندوستان کی واحد تنظیم ہوگی جو تمام فرقوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ اس کا واحد مقصد مسلمانوں کی پسماندگی دور کرتے ہوئے قومی دھارے میں لانا ہوگا۔تنظیم کی ہرریاست میں شاخ کھولی جائے گی اور ائمہ مساجد، مساجد کمیٹیوں، مدارس، خانقاہوں اور دیگر مذہبی اداروں سے رابطہ کرکے سب کے مشورے سے کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ تنظیم مسلمانوں کی فلاح کے لیے ہر ریاست میں مفت قانونی خدمات، پسماندہ مسلم طلباء کی تعلیم کو یقینی بنانے، اعلی تعلیم اور سرکاری اور پرائیویٹ شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرانے میں بھرپور تعاون دے گی نیز ہرریاست میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد بھی تنظیم کے مقاصد میں شامل ہے۔
پسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسل کے جنرل سکریٹری ایم اے ستار نے کہا کہ کتنی حیرت کی بات ہے کہ مسلمانوں کی ماہانہ آمدنی تقریباً550روپے ہے۔ وقف بورڈ معاشی طو رپر ملک کا مضبوط ادارہ ہے لیکن اس کا درست استعمال نہیں ہوپارہا ہے۔اس قدر جائیدادیں ہونے کے باوجود وقف بورڈ مسلمانوں کے کام نہیں آرہا ہے۔ سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے وہ اپنی زمین کی حفاظت کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے ۔یہ تنظیم وقف بورڈ کے اثاثوں کا مسلمانوں کی معاشی اور تعلیمی فلاح پر خرچ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس کنونشن میں مختلف مکتب ہائے فکر کے مشہور او رمعروف علمائے کرام او رمعزز شہریوں نے شرکت کی اور پسماندہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے قیمتی مشوروں سے نوازانیز تنظیم کے قومی صدرایس فیاض الدین کے اس اقدام کو سراہا۔

Tags: پسماندگیپسماندہ مسلمان پولیٹیکل اینڈ ویلفیئر اویئرنیس آف انڈیا کونسلمسلمان
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر: امسال زعفران کی پیدا وار میں 30 فیصد کا اضافہ

Next Post

الیکشن میں ملک توڑنے اور جوڑنے والی طاقتوں میں ہوگا اصل مقابلہ:راہل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
راہل نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا

الیکشن میں ملک توڑنے اور جوڑنے والی طاقتوں میں ہوگا اصل مقابلہ:راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In