اتوار, مئی 17, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

الیکشن میں ملک توڑنے اور جوڑنے والی طاقتوں میں ہوگا اصل مقابلہ:راہل

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 31, 2022
in خاص خبریں
0
راہل نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(یواین آئی) کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے واضح کیا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اصل مقابلہ ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں اور ملک کو جوڑنے والی طاقتوں کے درمیان ہوگا۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرت کے خلاف ان کی بھارت جوڑو یاترا پر بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے جس کے ذریعہ عوام کو متحد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ضلع رنگاریڈی کے تماپور میں میڈیا سے تبادلہ خیال کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ وہ یہ یاترا قبل ازیں کرنے والے تھے تاہم کوویڈ کی وباء کی وجہ سے انہوں نے اس یاترا کو ملتوی کردیاتھا۔ یاترا کا ان کا ذاتی نظریہ ہے۔ بعض لیڈروں نے بھی انہیں اس یاترا کا مشورہ دیاتھا۔ ریاست میں جاری سیاسی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس لیڈر نے دو ٹوک انداز میں واضح کردیا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں ریاست کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کے ساتھ کانگریس کے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی تمام نشستوں پر تنہا مقابلہ کرے گی۔ اس سوال پر کہ قومی سطح پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تلنگانہ راشٹراسمیتی (ٹی آر ایس) اب بھارتیہ راشٹراسمیتی (بی آر ایس) بن گئی ہے۔ اس پر ان کی رائے کیا ہے؟ تو راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں اس کا کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ٹی آر ایس بی آر ایس بن جائے یا پھر انٹرنیشنل پارٹی بن کر عالمی سطح پر انتخابات میں حصہ لے۔ ملک کی سب سے قدیم پارٹی ایسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی جو رشوت خور ہے۔ انہوں نے انتخابات میں کئی سو کروڑ روپئے خرچ کرنے پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ مرکز میں بی جے پی اور ریاست میں ٹی آر ایس کے پاس اتنی رقم کہاں سے آرہی ہے۔ بغیر رشوت خوری یہ رقم نہیں آسکتی۔
انہوں نے کہا کہ کنیاکماری سے کشمیر تک ان کی یاترا پر بہتر عوامی ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ سماج کے تمام طبقات کو ملانے اور ان کے مسائل سے واقفیت کے لئے یہ یاترا شروع کی گئی ہے جس پر کافی بہتر عوامی ردعمل مل رہا ہے۔ ایک سوال پر کہ گجرات میں کیا کانگریس کا موقف بہتر نہیں ہے اسی لئے وہ گجرات میں اپنی یاترا نہیں کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ گجرات میں کانگریس کا موقف مستحکم ہے۔
گجرات کے ساتھ ساتھ پارٹی ہماچل پردیش کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ گجرات میں عام آدمی پارٹی کا صرف ہوا کھڑا کیا جارہا ہے۔اصل بنیاد وہاں پر کانگریس پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صدر کھرگے جو بھی فیصلہ کریں گے اس فیصلہ کی بنیاد پر وہ انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس تقسیم کی سیاست کررہے ہیں۔ ان کی یاترا میں کئی جماعتوں کے لیڈر‘ رضاکارانہ طور پر حصہ لیتے ہوئے یگانگت کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے قریب ان کے والد راجیوگاندھی سدبھاونایاترا شروع کی تھی اسی لئے وہ چارمینار کے قریب پرچم کشائی انجام دیں گے۔

Tags: آئندہ پارلیمانی انتخاباتالیکشنراہل
ShareTweetSend
Previous Post

مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت:مقررین

Next Post

مصر: چکن میں چھپا کر کرنسی اسمگلنگ کی ناکام کوشش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مصر: چکن میں چھپا کر کرنسی اسمگلنگ کی ناکام کوشش

مصر: چکن میں چھپا کر کرنسی اسمگلنگ کی ناکام کوشش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In