اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عدلیہ

ہیمنت سورین کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کیا

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 29, 2024
in عدلیہ
0
ہیمنت سورین پھرای ڈی کی 5 دنوں کی ریمانڈ پر
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست پر جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ مسٹر سورین مبینہ زمین گھوٹالہ اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تقریباً تین ماہ سے عدالتی حراست میں جیل میں بند ہیں ۔یہ حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے اس معاملے اگلی سماعت کے لئے اگلے ہفتے لسٹ کرنے کی ہدایت دی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اس دوران جھارکھنڈ ہائی کورٹ (جس نے 28 فروری کو اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا) اگر چاہے تو کوئی حکم دے سکتا ہے۔
جسٹس کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے 24 اپریل کو عدالت سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر مسٹر سورین کے معاملے کی آرٹیکل 32 کے تحت درخواست پر جلد سماعت کرنے کی گزارش کی۔مسٹر سبل نے بنچ کے سامنے اپنے ‘خصوصی تذکرے’ کے دوران کہا کہ ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت 27 اور 28 فروری کو کی تھی، لیکن اب تک (24 اپریل تک ) کوئی حکم نہیں دیا گیا ہے۔

انہوں نے بنچ کے سامنے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو پاس کرنے میں تاخیر کا مطلب یہ ہوگا کہ سابق وزیر اعلیٰ لوک سبھا انتخابات کے دوران جیل میں ہی رہیں گے۔انہوں نے دلیل دی تھی کہ اس معاملے میں ہائی کورٹ کی طرف سے کوئی حکم جاری کرنے میں تاخیر کے بعد سابق وزیر اعلیٰ نے آرٹیکل 32 کے تحت عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی۔مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی) نے مسٹر سورین کو 31 جنوری 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے پیش نظر انہوں نے اسی دن جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے ریلیف کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، لیکن انہیں راحت نہیں ملی۔ ان کی درخواست 2 فروری کو مسترد کر دی گئی تھی ۔

جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی خصوصی بنچ نے تب (2 فروری کو) درخواست کو مسترد کر دیا تھا اور مسٹر سورین سے اپنی ضمانت کے لیے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔مسٹر سورین کو ای ڈی نے 31 جنوری 2024 کو جھارکھنڈ میں مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ڈرامائی طور پر گرفتار کیا تھا۔ ریاست کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں یکم فروری کو ایک دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا، جس کی مدت میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی ہے۔2 فروری کو درخواست کو خارج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کی بنچ نے عرضی گزار کی نمائندگی کرنے والے سینئر مسٹر سبل سے پوچھا تھا، ‘آپ کو ہائی کورٹ کیوں نہیں جانا چاہیے؟ عدالتیں سب کے لیے کھلی ہیں۔

خصوصی بنچ نے وکیل سے یہ بھی کہا تھا کہ ’’ہائی کورٹس بھی آئینی عدالتیں ہیں۔ اگر ہم ایک شخص کو اجازت دیتے ہیں تو ہمیں سب کو دینا پڑے گا۔سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے بھی مسٹر سورین کی طرف سے دلیل دی۔ انہوں نے استدلال کیا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے پاس کیس پر غور کرنے کا اختیار ہے۔ مسٹر سبل نے کہا تھا کہ یہ عدالت ہمیشہ اپنی صوابدید کا استعمال کر سکتی ہے۔بنچ پر ان دلائل کا کوئی اثر نہیں ہوا اور اس نے مسٹر سورین کی عرضی کو مسترد کر دیا۔اپنی درخواست میں سابق وزیر اعلیٰ نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی تھی کہ ان کی گرفتاری کو غیر معقول، من مانی اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔

Tags: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹجھارکھنڈسابق وزیر اعلیٰسپریم کورٹسماعتلوک سبھا انتخاباتہائی کورٹہیمنت سورین
ShareTweetSend
Previous Post

اہلیہ کوآج کجریوال سے ملنے کی نہیں ملی اجازت

Next Post

شاہجہاں شیخ 13مئی تک عدالتی تحویل میں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سی بی آئی کا دعویٰ: سندیش کھالی میں ای ڈی پر حملہ شاہجہاں شیخ کی ہدایت پر کیا گیا تھا

شاہجہاں شیخ 13مئی تک عدالتی تحویل میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In