مونگیر:جامعہ رحمانی، خانقاہ، مونگیر ہندوستان کا منفرد ممتاز دینی، تعلیمی، تربیتی ادارہ ہے، جس کی دینی و علمی خدمات کا دائرہ تقریبا ایک صدی پر پھیلا ہوا ہے۔جامعہ رحمانی سے فیض یافتہ حفاظ، علماء و فضلاء ملک اور بیرون ملک میں دینی و ملی خدمات انجام دے ر ہے ہیں۔ جامعہ رحمانی کے سرپرست امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی ہدایت پر تعلیمی مشاورتی مجلس نے یہ طے کیا ہے کہ جامعہ رحمانی کے تمام شعبہ جات (درجہ حفظ،درجات عربی،دار الحکمت، شعبہ تخصص فی الافتاء اور شعبہ صحافت) میں داخلہ کیلئے امسال بھی جدید طلبہ کا آن لائن فارم بھرا جائے گا۔
اس لیے جدید طلبہ کے داخلہ سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ طلبہ اس کے مطابق داخلہ فارم پر کرکے اپنی کاروائی مکمل کرلیں۔جن کی تفصیلات یہ ہیں۔درجہ حفظ، درجات عربی اور دار الحکمت میں داخلہ کے لئے فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 28 رمضان المبارک 1444ھ ہے، داخلہ امتحان 11 اور12 شوال المکرم 1444ھ کو ہوگا۔شعبہ صحافت میں فارم پر کرنے کی آخری تاریخ 10/شوال المکرم 1444ھ ہیاورداخلہ امتحان20/ شوال المکرم1444ھ کوہوگا جبکہ شعبہ افتاء میں 20/ شوال المکرم1444ھ تک فارم بھرا جائے گا اور داخلہ امتحان25/ شوال المکرم1444ھ کو ہوگا۔
مطلوبہ درجہ میں داخلہ کے لئے داخلہ امتحان میں کامیاب ہونا شرط ہیاورمتعلقہ فارم کی مطلوبہ معلومات کو اردو اور انگریزی میں صحیح درج کرنا ضروری ہے۔ داخلہ فارم برائے جدید طلبہ اس سائٹ rahmanimission.org پر موجود ہے، کسی بھی قسم کے سوالات اور معلومات کے لیے ان نمبرات پررابطہ کریں:۔
مفتی عبد الاحد رحمانی ازہری: 8102217957،مولاناعبد العلیم رحمانی ازہری: 9142603040،مولانا محمد مشاہد حسین ندوی: 7261898580، مولانا محمد تسلیم قاسمی: 9006522981، مولانا ریحان الاسلام رحمانی: 7004250210
مزید معلومات کے لیے دفتر جامعہ رحمانی کے ان نمبرات پر رابطہ کریں:
7004337937=9431277086/9430045222=9430029786