لکھنؤ(پریس ریلیز)ادارہ مقصد حسینی ٹرسٹ کےزیر اہتمام منعقد سمر کلاسیزکے اختتام پر گذشتہ روز کیریئر کونسلنگ کا اہتمام کشمیری محلہ واقع ایم ایچ ہال میں کیا گیا۔ ان سمر کلاسیز میں تقریباً1400 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
ادارہ کے ترجمان ایس ایم امن نے بتایا کہ کیریئر کونسلنگ میں شاہی آصفی مسجد کے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سابق اے جی ایم قمر الطاف ، ڈاکٹر ایس ایم رضا ایم بی بی ایس سابق ریزیڈینٹ بترا اسپتال نئی دہلی، ایڈوکیٹ سید امام علی، ایس ایم علی تقوی بانی اُریت ایجوکیشن، عاقب یعقوب چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ، ڈاکٹر ہدیٰ فاطمہ نجمل نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی مہمانوں نے طلباء و طالبات کو ان کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔پروگرام کے اختتام کے بعد ادارہ کی جانب سے مانحضر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ادارہ کےجنرل سکریٹری مولانا سید رضا حسین رضوی نے بتایا کہ سمر کلاسیز میں شریک طلباء وطالبات کا امتحان یکم جون کو سبھی مراکز سرفراز گنج، چھوٹا امامباڑہ، امامباڑہ میرن صاحب، کربلا مہدی گنج، ایم ایچ ہال کشمیر محلہ، سجادیہ کالونی عالم نگرمیںہوںگے۔ مولانا نےمزید کہا کہ امتحان کے بعد ادارہ کی جانب سے جلسہ تقسیم اسناد کا اہتمام ہوگااور امتحان میں کامیاب اول، دوم ، سوم اور چہارم مقام حاصل کرنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازاجائے گا اس کے علاوہ دیگر سبھی کامیاب طلباء و طالبات کو بھی انعامات ، سند و شیلڈ سے سرفراز کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
اس موقع پر مولانا رضا حسین رضوی کے علاوہ مولانا منظر علی عارفی، مولانا ارشد حسین موسوی، مولانا سرکار حسین، مولانا علی رضا سمیت ادارہ کے رضاکار درجات میں شریک تمام طلباء و طالبات نےشریک رہے۔