نئی دلی : قتل اور جرائم میں ملوث مشتبہ ملزمین کا سائنسی تکنیک کے ذریعے پتہ لگانے کے طریقے کار پر جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں فارنسک اور نرسنگ سائنس کے نئے بیچز کے اغاز پر ایک اورینٹیشن پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس کے افتتاحی پروگرام کو شوکت مفتی اگزیکیٹو سکریٹری بزنس اینڈا یمپلائمنٹ بیورو نے خطاب کرتے ہوے پروگرام کی اہمیت اور مسقبل میں اس کی ہونے والی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کو شروع کرنا پیسہ کمانا مقصد نہیں ہے۔ بلکہ قوم اور ملت کو تعلیم اور روزگار سے جوڑنا مقصد ہے، جس کےلئے ہمدرد بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو گزشتہ کئی دہوں سے اپنی خدمات انجام دیتا چلارہاہے۔ اس اورینٹیشن پروگرام میں راگنی پانڈے،اسٹنٹ پروفیسر،فارنسک سائینس،ٹاکسی کولوجی ڈپارٹمنٹ،کمارا منگلم یونیورسٹی نے کرائم سین کی ضروری معلومات،شواہد کو احتیاط سے محفوظ رکھنا، فارنسک سائنس کا پس منظر ، ڈی این اے ، فنگر پرنٹ، ڈاکومنٹ اگزامنیشن، فارنسنک نرسنگ، کریمنل جسٹس کا طریقہ کار،قانون تعزیرات ہند،دیوانی اور فوجداری مقدمات ،کی اہم دفعات،ایف ائی ار اور چارج شیٹ کی تیاری تک کے تمام مراحل وغیرہ پر روشنی ڈالی ،شوکت مفتی اگزیکیٹو سکریٹری بزنس اینڈا یمپلائمنٹ ہمدرد، کی نگرانی میںہر ہفتہ یہ کلاسیز جامعہ ہمدرد نئی دلی میں سنٹڑ فار کریمنل انوسٹی گیشن ، ا ینڈ فارنسک سائنس اور تابش سروش اینڈ ایسو سی ایٹ کے مشترکہ تعاون سے چلائی جا رہی ہیے ۔جس میں سائینس، اور قانونی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء ، وکلاء بالخصوص طالبات کافی دلچسپی دکھا رہی ہیں، جو طلباء فارنسگ نرسنگ اور فارنسک سائینس کے ا س کورس میں دالے داخلہ لینا چاہتے ہیں یا مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ شوکت مفتی 98996-50033 اور تابش شروش سے 99716-95444 فون نمبرات پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔