جے پور، 18 نومبر (یواین آئی) راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی عام انتخابات میں 54 ہزار سے زیادہ بزرگ اور معذور ووٹرزگھر بیٹھے ووٹ ڈال چکے ہیں۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے کہا کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ ووٹر اور 40 فیصد سے زیادہ معذوری والے ووٹر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پہل پر پہلی بار گھر بیٹھے پرجوش طریقے سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ بدھ کو شروع ہوئی ہوم ووٹنگ میں جمعہ تک ریاست بھر میں 54 ہزار 215 ووٹروں نے گھر بیٹھے ووٹ ڈالے۔
مسٹرگپتا نے کہا کہ ریاست میں منگل کوہوم ووٹنگ کے پہلے دن 9687 بزرگ اور 2655 دویانگ ووٹر، بدھ کو 10354 بزرگ اور 2701 دویانگ ووٹر، جمعرات کو 14311 بزرگ اور 3123 دویانگ اور جمعہ کو 10807 ووٹروں نے گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ 62 ہزار 927 ووٹرز متبادل کے طورپر ہوم ووٹنگ کی سہولت کے لیے درخواست دی ہے۔ خصوصی پولنگ ٹیمیں ایسے ووٹرز کے گھر جا کر مکمل رازداری کے ساتھ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ کرارہی ہیں۔ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے 19 نومبر تک گھر پر ہی ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔ اب تک ایک ہزار ووٹرز ہوم ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے دوران غیر حاضر رہے ہیں، ان کے لیے 20 اور 21 نومبر کو خصوصی پولنگ ٹیم دوسری بار ان کے گھر جا کر ووٹنگ کرائے گی۔ ضروری خدمات سے وابستہ ووٹروں کے لیے ووٹنگ کی تاریخیں 19 نومبر سے 21 نومبر تک مقرر کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 7003 ووٹرزکو ووٹ ڈالنا ابھی باقی ہے۔