ہفتہ, فروری 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

اویسی نے حیدرآباد پر قبضہ برقراررکھا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
جون 5, 2024
in الیکشن
0
نماز پڑھنے پر مقدمہ:اویسی نے وزیر اعظم سے پوچھا سوال
0
SHARES
228
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تلنگانہ میں کانگریس اوربی جے پی نے 8، 8 حلقوں پر کامیابی حاصل کی

حیدرآباد (یواین آئی)تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ریاست کی حکمراں جماعت کانگریس اوربی جے پی نے 8، 8 حلقوں پر کامیابی حاصل کی۔ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کی باوقار نشست پر مجلس نے اپنا قبضہ برقراررکھا ہے۔پارٹی کے صدرو حیدرآباد سے مجلس کے امیدوار اسدالدین اویسی نے پانچویں مرتبہ اس نشست پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول اداکرنے اورریاست میں دس سال تک برسراقتدر بی آرایس کو صفر نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ریاست میں بی جے پی کامظاہرہ بہتر درج کیاگیا ہے کیونکہ اس کی نشستوں کی تعداد جو چارتھی بڑھ کر 8ہوگئی ہے۔بی جے پی نے دو پارلیمانی حلقہ چیوڑلہ اور ملکاجگری کے علاوہ محبوب نگراور میدک سے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح حکمراں جماعت کانگریس کا مظاہرہ بھی بہترین رہا۔ کانگریس کو8نشستیں حاصل ہوئی۔قبل ازیں اس کے ارکان کی تعداد 3تھی۔

کانگریس نے ورنگل، محبوب آباد، ناگرکرنول، ظہیرآباد اور پداپلی پر قبضہ کرلیا۔ ریاست کے 17 حلقوں میں میدک کو چھوڑکر باقی تمام حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں میں یکطرفہ مقابلہ دیکھاگیا۔ 10 سے زائد امیدواروں نے لاکھوں ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی جن میں سب سے زیادہ اکثریت نلگنڈہ سے مقابلہ کرنے والے کانگریس امیدواررگھویر ریڈی ہیں جنہوں نے بی جے پی کے امیدوار سیدی ریڈی کو 5 لاکھ 59ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ اکثریت دو تلگوریاستوں کے پارلیمانی حلقوں میں سب سے زیادہ ہے۔ حیدرآباد لوک سبھا سے صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین اسدالدین اویسی نے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کو 3 لاکھ 20 ہزارووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔ کریم نگر سے بی جے پی امیدوار بنڈی سنجے نے کانگریس امیدوار راجندرراو کو 2لاکھ 2ہزارووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی۔ ورنگل سے کانگریس امیدوارکڈیم کاویا نے بی جے پی امیدوار رمیش کو 2 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ بھونگیر سے کانگریس امیدوارکرن کمارریڈی نے بی جے پی امیدوار بی نرسیاگوڑ کو2 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ پداپلی کے کانگریس امیدوار گڈم ومشی کرشنا نے بی جے پی امیدوار سرینواس کو ایک لاکھ 31 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ نظام آباد سے بی جے پی امیدوار ڈی اروندنے کانگریس امیدوارجیون ریڈی کے خلاف ایک لاکھ سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ چیوڑلہ سے بی جے پی امیدوار کونڈاویشویشور ریڈی کانگریس امیدوار رنجیت ریڈی کے خلاف ایک لاکھ 6ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ناگرکرنول سے کانگریس امیدوار ملو روی نے بی جے پی امیدوار بھرت پرساد کو 94ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ عادل آباد سے بی جے پی امیدوار ناگیش نے کانگریس امیدوار اترم سگنا کو زائد از 84 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی۔ سکندرآباد سے مرکزی وزیرکشن ریڈی نے کانگریس امیدوارناگیندر کے خلاف 50 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ میدک سے بی جے پی امیدوار رگھونندن راو نے کانگریس امیدوار نیلم مدھو کو35ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی۔ محبوب نگر پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیاجہاں بی جے پی امیدوار ڈی کے ارونا نے کانگریس امیدوارڈاکٹر ومشی چند ریڈی کو صرف 3,600 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی۔

Tags: اویسیتلنگانہحیدرآبادظہیرآبادکامیابیکانگریسورنگل
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی کی تمام سات سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ برقرار

Next Post

این ڈی اے جمعہ کے روز نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
این ڈی اے جمعہ کے روز نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گا

این ڈی اے جمعہ کے روز نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In