پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

اویسی کی پارٹی نے ایم سی ڈی الیکشن کیلئے کس لیا کمر

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 11, 2022
in آئینہ شہر
0
اویسی کی پارٹی نے ایم سی ڈی الیکشن کیلئے کس لیا کمر
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور آزاد سماج پارٹی کے درمیان انتخابی سمجھوتہ،100وارڈ میں چناؤ لڑنے کااعلان

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور آزاد سماج پارٹی سمیت کئی دیگر جماعتوں نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اتحاد اور ایک ساتھ انتخا بی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ہوٹل ریور ویو دہلی میں مجلس کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ اور آزاد سماج پارٹی کے انچارج نرین بھیکو رام جین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس میں اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ آزاد سماج پارٹی اور مجلس و دیگر پارٹیوں نے کارپوریشن انتخاب کے لئے 100وارڈ سیٹوں پر متحد ہوکر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتحاد کو دونوں جماعتوں کے اعلیٰ کمان مجلس صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد نے بھی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لبرل پارٹی آف انڈیا بھی اتحاد کا حصہ بنے گی۔
کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس 100 سیٹوں میں سے 68 وارڈ سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی اور آزاد سماج پارٹی 32 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ اتحاد میں شامل پارٹیاں ان سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف امیدوار نہیں اتاریں گی۔
کلیم الحفیظ نے کہا کہ دونوں پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے، خاص طور پر دلت مسلم اکثریتی علاقوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔دہلی میں مسلم کمیونٹی کی آبادی 15% ہے جبکہ دلت سماج کی آبادی 16فیصد ہے۔ دلت مسلم اکثریتی علاقوں میں نہ تو اسکول کھولے گئے اور نہ ہی اسپتال اور محلہ کلینک جیسی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں۔ دلت مسلم اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر گندا رکھنے کا کام کیا گیا،ان علاقوں اور کالونیوں میں صفائی اور کچرا ہٹانے کا کام بی جے پی نے نہیں کیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب دہلی کے دیگر علاقے صاف ستھرا ہو سکتے ہیں تو ان علاقوں کی ضرورت کے مطابق صفائی ملازمین کیوں نہیں دیے جاتے؟
آزاد سماج پارٹی کے لیڈر اور دہلی الیکشن انچارج نرین بھیکو رام جین نے کہا کہ اب تک جو ناانصافی ہوتی رہی ہے اسے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ جب دلت مسلمان ایک ساتھ ہوں گے تو کوئی بھی انہیں نظر انداز نہیں کر سکے گا۔ دہلی میں ہمارا ‘حصہ داری اتحاد’ پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گا اور بی جے پی اور عام آدمی پارٹی جیسی دھوکہ باز سیاسی جماعتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا کام کرے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں سید انور اقبال نقوی سکریٹری دہلی مجلس ، شاہ عالم صدیقی جنرل سکریٹری دہلی مجلس ،مہیش پہل صدر دہلی پردیش آزاد سماج پارٹی، ہمانشو بالمیکی صدر بھیم آرمی دہلی کے نام نمایاں طور پر شامل ہیں۔

Tags: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمینانتخابی سمجھوتہایم سی ڈی الیکشن
ShareTweetSend
Previous Post

نہیں رہے ٹی وی اداکار سدھارتھ سوریہ ونشی

Next Post

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہند۔جنوبی کوریا تعلقات سے متعلق موضوع پرسیمینار

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہند۔جنوبی کوریا تعلقات سے متعلق موضوع پرسیمینار

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہند۔جنوبی کوریا تعلقات سے متعلق موضوع پرسیمینار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In