جمعہ, جولائی 18, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

پیدل حج پر جا رہے شہاب کو ویزا دینے سے پاکستان کا انکار

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 2, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
پیدل حج پر جا رہے شہاب کو ویزا دینے سے پاکستان کا انکار
0
SHARES
51
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شاہی امام پنجاب مولانامحمد عثمان لدھیانوی نے ہمسایہ ملک کی حرکت کوشرمناک بتایا

لدھیانہ( پریس ریلیز ) آج یہاں مجلس احرار اسلام ہند کے قومی صدر دفتر میں پنجاب کے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ بھارت سے پیدل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا رہے کیرالہ کے جناب شہاب چتر کو ویزا دینے سے انکار کر کے نہایت شرمناک حرکت کی ہے۔ شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ شہاب چتر نے پیدل سفر حج شروع کرنے سے پہلے پاکستان کی بھارت میں ایمبیسی سے رابطہ کیا تھا۔ اس وقت دہلی میںپاکستان ہائی کمشنر نے کہا شہاب بھائی سے کہا کہ آپ اپنا سفر شروع کرد یں کیونکہ ویزا کی معیاد تین ماہ ہوتی ہے اور ابھی کیونکہ آپ کو بھارت میں ہی تین ماہ سفر کرنا ہے، آپ جب واگہا باڈر کے قریب ہونگے تو آپ کو ویزا دے دیا جائے گا ، اور جب شہاب بھائی اب بھارتیہ پنجاب سے گزرتے ہوئے سرحد کے قریب پہنچ گئے ہیں تو پاکستان ہائی کمیشن نے نخرے دکھانے شروع کر دئے۔ گزشتہ بیس دن سے پاکستان ہائی کمشنر شہاب بھائی کو پریشان کر رہا ہے اب ان کے سامنے شرائط لگا رہا ہے کہ اپنی حکومت سے لکھوا کر دو تو ویزا دیںگے۔ شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ حد تو یہاں تک ہو گئی کے ابھی تک پاکستان ایمبیسی نے شہاب بھائی کا پاسپورٹ تک نہیں لیا ، پاکستان کے افسران ایسے پیش آرہے ہیں کہ گویا یہ پیدل حج پر نہیں کسی تقریب کےلئے ویزا مانگ رہے ہوں۔ شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ پاکستان حکومت کے افسران کی اس بے رخی پر شہاب بھائی حیران و پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اب تک شہاب چتر سے ملاقاتوں کے درمیان جو بات سامنے آئی وہ یہ تھی کہ اچانک پاکستان ایمبیسی کا اس مقدس سفر کو روکنا کیوں چاہتی ہے۔ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو شرم آنی چاہئے، اسلام کے نام کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ملک میں سے ایک پیدل حج پر جا رہے انڈین مسلمان کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ شاہی امام نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں نے پڑوسی دیش سے کبھی کچھ نہیں چاہا۔ پہلی مرتبہ اپنے ایک ہم وطن دینی بھائی کےلئے مکہ مدینہ جانے کے لئے راستہ مانگا ہے۔ اس میں بھی شہاز شریف کی حکومت اور پاک ہائی کمیشن انکار کر رہا ہے۔
شاہی امام نے کہا کہ محسوس ہو رہا ہے کہ شہاب کا قصور بھارتیہ مسلمان ہونا ہے، ورنہ اگر کچھ قانونی پیچیدگی بھی ہوتی تو بھی پاکستان کی حکومت اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کر کے شہاب چتر صاحب کو ویزا دے سکتی تھی۔ شاہی امام نے کہاایک طرف جہاں پاکستان کے مسلمان شہاب بھائی کا استقبال کرنا چاہتے ہیں وہیں، دوسری طرف بھارت میں ان کی ایمبیسی اس معاملہ میں زیادتی کر ہی ہے۔ شاہی امام نے کہاکہ حکومت پاکستان نے حاکم اور افسران یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اس مقدس سفر کو روک کر اپنا کچھ مفادات حاصل کر سکتے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ اگر پاکستان کا ویزا نہ دیا گیا تو انشاء اللہ چین کے رستے یہ مقدس سفر مکمل کیا جائے گا۔ شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے اس موقع پر بھارت کے پردھان منتری کواپنی جانب سے ائی میل خط میں گزارش کی ہے کہ شری نریندر بھائی مودی جی شہاب بھائی کے اس مقدس سفر کو مکمل کروانے کے لئے ودیش منترالہ کو آدیش دیں ،چین اور تاجکستان کے راستہ شہاب چتر کو مکہ بھیجنے کے انتظامات کر ویں ۔

Tags: پیدل سفر حجشاہی امام مولانامحمد عثمان لدھیانویویزا
ShareTweetSend
Previous Post

سعودی سینما گھروں میں ہندوستانی فلم ”وکرم ویدھا“ ریلیز

Next Post

مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں: گہلوت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں: گہلوت

مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں: گہلوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

لالو نے کہا- پیش گوئی کرتا ہوں،نہیں آئیں گے مودی

لالو نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

جولائی 18, 2025
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 18, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In