بارہ بنکی (پریس ریلیز)آل انڈیا پیام انسانیت فورم اپنے شجرکاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج بارہ بنکی جیل اورضلع ہسپتال میںاپنی ٹیم کے ساتھ شجر کاری کی۔اس موقع پرجیلرآلوک کمار اورکندن کمار مشرا اورضلع ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ برجیش کمار نے آل پیام انسانیت فورم یونٹ بارہ بنکی کے ساتھ شجرکاری میں حصہ لیا۔
اس موقع پرآل انڈیا پیام انسانیت کی بارہ بنکی یونٹ کے صدر عاصم ندوی نے بتایاکہ شجر کاری مہم کے تحت آل انڈیاپیام انسانیت فورم پودے لگانے کی مہم چلا رہی ہیگزشتہ روز لکھنؤ جیل میں شجرکاری کی تھی اورآج بارہ بنکی جیل اورضلع ہسپتال میں شجرکاری کی گئی ہے۔اس کامقصد عوام الناس میںشجرکاری کے متعلق بیداری پیدا کر ناہے۔
انہوں نے مزیدبتایاکہ بارہ بنکی جیل سے بہت سارے قیدیوں نے فورم کو مکتوب بھیجیں ہیں جس میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ہم لوگ سزا کاٹ چکیقیدی اب تک جرمانہ کی رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے جیل میں پڑے ہوئے ہیں اور ہمارے گھر والے بھی اس لائق نہیں ہیں کہ جرمانہ ادا کر سکیں۔ لہٰذا آپ لوگ ہماری رہائی کیلئے کوشش کیجیے تو اسی بنیاد پر فورم نے خصوصی مہم چلانے کی شروعات کی ہے اورجلدہی اس طرح کے قیدیوں کی رہائی یقینی ہوگی۔اسی طرح فورم نے ضلع ہسپتال میں غریب بیمار افراد کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس موقع پرفورم کے کوآرڈی نیٹرشفیق چودھری نے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ملک میں بڑھتی آلودگی اور موسمی تبدیلوں سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔موسم کی تبدیلی ایک حقیقت ہے اوراگر اس کی حفاظت نہ کی گئی تواس کے نتائج نقصاندہ ہوں گے۔مہم میں شامل مولاناقسیم اخترندوی،مولانا نعیم اخترندوی،شیخ ولید،خالدخان وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔