بدھ, جون 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 30, 2023
in آئینہ شہر
0
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ
0
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے ہفتہ کو ناری شکتی وندن ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کو انسانیت کے لئے مہلک قرار دیا اور کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے تعاون اوران کی بیداری پر منحصر ہوگا۔ مسٹردھنکھر آج یہاں سنکلپ فاؤنڈیشن اور سابق پبلک سروس آفیسرز ایسوسی ایشن سے خطاب کر رہے تھے۔ ہندوستانی اقدار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا، "معاشرے میں تبدیلی تب آئے گی جب ہم اپنی ثقافتی اقدار کا احترام کریں گے۔ ہندوستانیت اور ہندوستان ہمارے لئے سب سے اہم ہے اور ہر شخص کو ہندوستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔”
انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسا عظیم ورثہ دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ ہندوستان کی ثقافت پانچ ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے، ہندوستان کی ثقافت میں وہ اخلاقیات اور انسانی اقدار موجود ہیں جو پوری دنیا کے کسی ملک کی ثقافت میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا کووڈ وبائی مرض سے نبرد آزما تھی، ہندوستان نے ایک سو سے زیادہ ممالک کو ویکسین بھیج کر ان کی مدد کی۔ یہ ہندوستانی ثقافت کے اخلاق اور ثقافت کی شناخت ہے۔ "واسودھیو کٹمبکم” کا صحیح معنی یہی ہے۔مسٹر دھنکھر نے دوسرے ممالک میں جاکر ہندوستان پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بہت زیادہ ترقی ہوتی ہے تو کچھ طاقتیں ملک کی ترقی کو تنقید کا نشانہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہیں اور کسی بھی حد تک جاکر تنقید کرتی ہیں اورملک کو بدنام کرنے کے برے اعمال کرتی ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے انسانی وسائل ہوتے ہیں۔ ملک کا ثقافتی ورثہ بھی ایک بڑا اثاثہ ہے اور ثقافتی ورثہ ایک بے نظیر قوت کے طور پر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ملک کے نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہوئے، مسٹردھنکھر نے کہا، "ملک کے نوجوان ملک کی ترقی کے سربراہ ہیں اور نوجوان ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ نوجوان ہندوستان کی آبادی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہمارے ملک کا مستقبل ملک کے نوجوانوں کے تعاون اور بیداری پر منحصر ہے۔ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے والے جنگجو نوجوان ہی بنیں گے۔
ممبران پارلیمنٹ کے طرز عمل اور وقار پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ بات چیت کریں گے، بحث کریں گے، گہرائی سے غوروفکر کریں گے اور اہم قوانین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے لیکن وہ شور، ہنگامہ اور الزامات جواب الزامات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن ہمارے ملک کے نوجوان یہ فیصلہ کر لیں گے کہ منتخب ممبران پارلیمنٹ آئین کی توقعات کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں گے، اس دن ہمارے ممبران پارلیمنٹ کو آئین کے مطابق برتاؤ کرنا ہو گا۔
ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی تبدیلی کی ایک بنیادی وجہ بنے گی۔ اس تعلیمی پالیسی کے تحت نوجوان بیک وقت متعدد کورسز پڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے سب سے اہم اور موثر ذریعہ ہے اگر کوئی تو وہ تعلیم ہی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے سماج میں ایک اہم اور انقلابی تبدیلی آئے گی جوملک کے تعلیمی شعبے کو ایک نئی سمت دے گا۔اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے سینئر سماجی کارکن مسٹر مادھو ونائک کلکرنی ’’مدھو بھائی‘‘ کو ’’رشی سمان‘‘ سے نوازا۔

Tags: جگدیپ دھنکھڑنائب صدرجمہوریہناری شکتی وندن ایکٹ
ShareTweetSend
Previous Post

بھوپال میں فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی شاندارکرتب بازی

Next Post

جئے پورمیں بھیڑ نے اقبال کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جئے پورمیں بھیڑ نے اقبال کو   پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

جئے پورمیں بھیڑ نے اقبال کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 24, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In