اتوار, مئی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

چھتیس گڑھ کی 70 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 17, 2023
in خاص خبریں
0
چھتیس گڑھ کی 70 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پہلے دو گھنٹوں میں تقریباً 13 فیصد ووٹنگ درج کی گئی

رائے پور ( یو این آئی ) چھتیس گڑھ میں آج دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کی 70 اسمبلی سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ جاری ہے۔ پہلے دو گھنٹوں میں تقریباً 13 فیصد ووٹنگ کی اطلاعات ہیں۔ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق پہلے دو گھنٹوں میں ضلع کوربا میں 11 فیصد، کوریا میں 10، گریابند میں 17، پیندرا مرواہی میں 12، جش پور میں 12، جنجگیر میں 12، درگ میں 11، 8 فیصد ،دھمتری میں 8، بسرام پور میں 14، بلودہ بازار میں 10، بلود میں 10، بلاس پور میں 10، بیمترا میں 16، مانیندر گڑھ میں 11، مہاسمنڈ میں 12، منگیلی میں 7، رائے گڑھ میں 10، رائے پور میں 13، ساکتی میں 8، سرگوجا میں 12، سارنگڑھ میں 12 اور سورج پور میں تقریباً 13 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
ووٹنگ کے حوالے سے عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ صبح آٹھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی تو کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔ راجدھانی رائے پور کے بیشتر پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ شروع ہوتے ہی لمبی قطاریں نظر آنے لگیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی لمبی قطاریں لگی ہیں۔ پہلے گھنٹے میں ووٹنگ کی رفتار تھوڑی سست تھی لیکن اب اس نے رفتار پکڑ لی ہے۔
ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ نکسل سے متاثرہ بندرانوا گڑھ اسمبلی حلقہ کے 9 پولنگ اسٹیشنوں – کماربھودی، آمورا، اودھ، بڑے گوبرا، گنوارگاؤں، غریبہ، ناگیش، صاحبینکچھار اور کوڈومالی میں صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی۔ ان کے علاوہ بندرانوا گڑھ کے باقی پولنگ اسٹیشنوں میں بھی دیگر 69 اسمبلی حلقوں کی طرح ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ریاست میں فی پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی اوسط تعداد 866 ہے۔ ریاست کا سب سے چھوٹا پولنگ اسٹیشن بھرت پور-سونہت اسمبلی حلقہ کے شیراڈانڈ گاؤں میں بنایا گیا ہے جہاں محض پانچ ووٹر ہیں۔
ووٹنگ کے اس مرحلے کے دوران ریاست کے ایک کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 479 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 81 لاکھ 41 ہزار 624 مرد ووٹرز، 81 لاکھ 72 ہزار 171 خواتین ووٹرز اور 684 تیسری صنف کے ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹنگ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار 833 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 727 سنگواری پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں صرف خواتین پولنگ اہلکار تعینات ہوں گی۔

Tags: اسمبلی سیٹچھتیس گڑھریاستی الیکشن افسرووٹنگ
ShareTweetSend
Previous Post

دہلی میں فرضی ڈاکٹربن کر سرجری کرنے والے گروہ کا انکشاف، 4 لوگ گرفتار

Next Post

ڈیٹا چوری اسکینڈل میں دو خواتین سمیت پانچ گرفتار

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ڈیٹا چوری اسکینڈل میں دو خواتین سمیت پانچ گرفتار

ڈیٹا چوری اسکینڈل میں دو خواتین سمیت پانچ گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In