منگل, جولائی 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فلسطین- اسرائیل جنگ

غزہ پر اسرائیلی حملوں کوپوپ نے دہشتگردی قراردیا

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 18, 2023
in فلسطین- اسرائیل جنگ
0
غزہ پر اسرائیلی حملوں کوپوپ  نے دہشتگردی قراردیا
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ: کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو دہشتگردی قرار دے دیا ، ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ نہیں دہشتگردی ہورہی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ چرچ پر حملہ قابل مذمت ہے ، غزہ سے مسلسل دردناک خبریں آرہی ہیں، تل ابیب میں مظاہرین نے اسرائیلی وزارت دفاع کے سامنے خیمے نصب کردیئے، قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کا مطالبہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ ، قطر اور مصر مذاکرات کی بحالی میں مصروف، حماس کا اسرائیلی جارحیت کے مکمل خاتمے تک بات چیت میں شامل نہ ہونے کا اعلان، غزہ پر خوفناک بمباری جاری ، مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ، مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے تلکرم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 5فلسطینی شہید ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کے واحد کیتھولک چرچ میں پناہ لینے والی مسیحی خاتون اور ان کی بیٹی کی اسرائیلی فوج کے اسنائپرز کے ہاتھوں ہلاکت کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ سے مسلسل دردناک خبریں آرہی ہیں، دوسری جانب تل ابیب میں اسرائیلی مظاہرین نے وزارت دفاع کے سامنے خیمے نصب کردیئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے حماس کیساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے تک گھروں کو نہیں جائیں گے ، یورپی یونین کے بعد برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے بھی اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے ، فرانس نے غزہ جنگ میں "فوری اور پائیدار” جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، اسرائیل کے دورے پر موجود فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ پیرس کو فلسطینی علاقے کی صورت حال پر "شدید تشویش” ہے، تل ابیب میں اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کی موجودگی میں فرانسیسی وزیر نے کہا کہ "بہت سارے شہری مارے جا رہے ہیں، پیرس حکومت نے ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی جس میں وزارت خارجہ کا ایک فرانسیسی ملازم بھی مارا گیا ۔
برطانوی اخبار ʼسنڈے ٹائمز‘ ميں چھپنے والے مشترکہ آرٹيکل ميں برطانوی وزير خارجہ ڈيوڈ کيمرون اور ان کی جرمن ہم منصب انالينا بيئربوک نے غزہ ميں ديرپا جنگ بندی پر زور ديا ہے۔ ان دونوں وزراء نے اپنے آرٹيکل ميں لکھا کہ ʼʼبہت زيادہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں‘‘ دونوں نے اسرائيل پر زور ديا کہ وہ حماس کے خلاف اپنے فوجی آپريشن کو جلد اختتام تک لائے۔ البتہ انہوں نے يہ بھی واضح کيا کہ فوری فائر بندی کرواتے ہوئے يہ اميد رکھنا کہ وہ کسی طرح مستقل ہو جائے، شايد درست عمل نہيں ہو گا۔ ان کے مطابق ʼʼيوں وہ وجہ نظر انداز ہو گی، جس سبب اسرائيل کو اپنا دفاع کرنا پڑ رہا ہے‘‘۔ غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کیلئے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے قطر ی وزیراعظم اور اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہ کی ملاقات کے بعد حماس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے مکمل خاتمے تک کسی بھی قسم کے مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے ، حماس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذاکرات کاروں کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے ، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ پر سب سے بڑے الشفاء اسپتال پر بمباری کرکے اسے خون سے غسل دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "ہزاروں بے گھر افراد اسپتال کی عمارت اور گراؤنڈ کو پناہ کے لئے استعمال کر رہے ہیں”،پینے کے پانی اور خوراک کی "شدید قلت” ہے۔تنظیم نے کہا، "ٹیم نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ پر حملے کو ʼخون کی ہولیʼ قرار دیا، جس کے اندر سیکڑوں زخمی مریض موجود ہیں، اور ہر منٹ میں نئے مریض آرہے ہیں،” تنظیم نے مزید کہا کہ "شدید زخمی مریضوں کا اسپتال کے فرش پر علاج کیا جارہا ہے جبکہ زخمیو ں کو ٹانکے لگاتے وقت سن کرنے والی اور درد کش ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔

Tags: اسرائیلپوپ فرانسسدہشتگردیغزہقطرمذاکراتمذہبی پیشوامصر
ShareTweetSend
Previous Post

جمعیۃعلماء مہاراشٹرکی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس

Next Post

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں پاسپورٹ ہیلپ سینٹر اور ورکشاپ کا اہتمام

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں پاسپورٹ ہیلپ سینٹر اور ورکشاپ کا اہتمام

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر میں پاسپورٹ ہیلپ سینٹر اور ورکشاپ کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In