جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

’قدرشناس معاشرے کی بنیاد- خواتین‘ کے موضوع پر قومی کنونشن کا افتتاح

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 9, 2023
in آئینہ شہر
0
’قدرشناس معاشرے کی بنیاد- خواتین‘ کے موضوع پر قومی کنونشن کا افتتاح
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک)صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (9 فروری، 2023) گروگرام میں اوم شانتی ریٹریٹ سینٹر آف برہم کماریز میں ’قدرشناس معاشرے کی بنیاد- خواتین‘ کے موضوع پر قومی کنونشن کا افتتاح کیا اور ‘خاندان کو بااختیار بنانے’ سے متعلق ایک کل ہند بیداری مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کے قومی کنونشن کا تھیم ‘ایک قدر شناس معاشرے کی بنیاد ـ خواتین’ بہت موزوں ہے۔ خواتین نے ہندوستانی معاشرے میں اقدار اور اخلاقیات کی تشکیل میں بہت اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ برہما کماری تنظیم نے خواتین کو مرکز میں رکھ کر ہندوستانی اقدار کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج یہ دنیا کا سب سے بڑا روحانی ادارہ ہے جسے خواتین چلا رہی ہیں اور اس تنظیم کی 46 ہزار سے زیادہ بہنیں تقریباً 140 ممالک میں روحانیت اور ہندوستانی ثقافت کی روایت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ جب بھی خواتین کو مساوی مواقع ملے ہیں، انہوں نے ہر میدان میں مردوں کے برابر اور کبھی کبھی ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شعبوں میں خواتین کی شرکت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم ان میں سے بہت سی خواتین اعلیٰ مقام تک نہیں پہنچ پاتیں ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے درمیانی سطح کے منیجمنٹ میں خواتین کی شرکت میں ایک خاص سطح سے اوپر کمی آئی ہے۔ اس کے پیچھے بنیادی وجہ خاندانی ذمہ داریاں ہیں۔ عام طور پر کام کرنے والی خواتین کو دفتر کے ساتھ گھر کی ذمہ داری بھی اٹھانی پڑتی ہے۔ ہمیں یہ سوچ بدلنے کی ضرورت ہے کہ بچوں کی پرورش اور گھر کا انتظام صرف خواتین کی ذمہ داری ہے۔ خواتین کو خاندان کی طرف سے زیادہ سے زیادہ تعاون ملنا چاہیے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے کیریئر میں اعلیٰ مقام تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی بااختیار ہوں گے اور بااختیار خاندان ہی ایک بااختیار معاشرے اور بااختیار ملک کی تعمیر کریں گے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ ان دنوں مسابقت بڑھ رہی ہے۔ لوگ پیسے، طاقت، شہرت اور عزت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ مالی طور پر مضبوط ہونے میں کوئی حرج نہیں ،لیکن صرف پیسے کے لیے جینا مناسب نہیں ہے۔ معاشی ترقی اور مادی خوشحالی ہمیں مادی خوشی تو دے سکتی ہے لیکن ابدی سکون نہیں۔ روحانی زندگی روحانی فرحت و مسرت کے دروازے کھولتی ہے۔
خاندان میں ماں کےرول کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ماں کی فطرت ہمیشہ شمولیت والی ہوتی ہے۔ وہ اپنے بچوں میں کبھی امتیاز نہیں کرتی۔ اسی لیے فطرت کو ’’مدر نیچر‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ماں خاندان کی پہلی استاد ہوتی ہے۔ وہ نہ صرف بچے کو خاندان کے افراد اور ماحول سے متعارف کراتی ہے بلکہ بچے میں مروجہ اقدار کو بھی ابھارتی ہے۔ اس لیے ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح اقدار کی تعلیم دیں۔ بچوں کو بچپن سے ہی کیریئر کا شعور دینے کی بجائے انہیں بچوں کو اچھا انسان بننے کی ترغیب دینی چاہیے۔ ایک ماں بچوں کو سکھا سکتی ہے کہ وہ پیسے کو اپنی واحد ترجیح نہ بننے دیں۔ ماں کی کوششوں سے ایک خاندان ایک مثالی خاندان بن سکتا ہے۔ اگر ہر خاندان ایک مثالی خاندان بن جائے تو معاشرے کی نوعیت خود بخود بدل جائے گی۔ ہمارا معاشرہ قدر شناس معاشرہ بن سکتا ہے۔

Tags: خواتینقدرشناسقومی کنونشنمعاشرے
ShareTweetSend
Previous Post

سپریم کورٹ کے مشہور و معروف وکیل احتشام ہاشمی کا انتقال

Next Post

اجیت ڈووال کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اجیت ڈووال کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات

اجیت ڈووال کی ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In