منگل, فروری 17, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

پروفیسرابوبکرعباد نے شعبہ اردودہلی یونیورسٹی کے صدرکاعہدہ سنبھالا

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 2, 2024
in دہلی نامہ
0
پروفیسرابوبکرعباد نے شعبہ اردودہلی یونیورسٹی کے صدرکاعہدہ سنبھالا
0
SHARES
40
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی،یکم اکتوبر (یو این آئی) پروفیسرنجمہ رحمانی کی مدت صدارت کی تکمیل کے بعدآج پروفیسرابوبکرعبادنے صدرشعبہ اردو،دہلی یونیورسٹی کاعہدہ سنبھال لیاہے ۔آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق ایک مخصوص تقریب میں پروفیسر نجمہ رحمانی نے پروفیسر ابوبکر عباد کو عہدے کاچارج دیا اورگلدستہ پیش کرکے بحیثیت صدران کااستقبال کیا اس موقع پرشعبے کے اساتذہ پروفیسر ارجمند آرا، پروفیسر محمد کاظم، پروفیسر مشتاق عالم قادری،پروفیسر متھن کمار،ڈاکٹرارشاد نیازی، ڈاکٹراحمدامتیاز، ڈاکٹر شاذیہ عمیر،ڈاکٹرعلی احمدادریسی، ڈاکٹرناصرہ سلطانہ، ڈاکٹر زاہد ندیم احسن،ڈاکٹرفرحت کمال نے نئے صدرشعبہ کومبارک بادپیش کی اورخوش آمدیدکہا۔

خیال رہے کہ پروفیسرابوبکرعبادکاتعلق علمی وادبی خاندان سے ہے۔ان کے والدمفتی محمدظفیرالدین مرحوم مجاہدآزادی کے ساتھ دارالعلوم دیوبندکے مفتی اعظم،مسلم پرسنل لابورڈکے بانی رکن اوراسلامک فقہ اکیڈمی کے صدرتھے اورتقریباسترکتابوں اورڈھائی سومضامین کے مصنف ہیں۔ پروفیسر ابوبکر عباد کی شہرت ایک سنجیدہ ناقدو ادیب،شاعروافسانہ نگار کی ہے۔ان کی متعددکتابیں شہرت ومقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔ان کی دینی تعلیم دارالعلوم دیوبنداورعصری تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی۔پروفیسرقاضی افضال حسین کی نگرانی میں ایم فل اورپی ایچ ڈی کی اسناد حاصل کرنے کے بعدڈیڑھ سال تک شعبہ اردو،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں استاذکی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان میں پرنسپل پبلی کیشن آفیسرکے عہدے پرفائزرہے اوراب شعبہ اردو،دہلی یونیورسٹی میں پروفیسرہیں۔ فکشن تنقیدکے حوالے سے ان کی تین کتابیں: ممتاز شیزیں:ناقدکہانی کار،فکشن کی تلاش میں اورتقلیدسے پرے خاصی اہمیت کی حامل ہیں۔شاعری کی تنقیدسے متعلق ان کی کتاب کانام:تنقیدسے پرے ہے۔خواجہ الطاف حسین حالی کی حیات اوران کے کارناموں پرمشتمل تحقیقی کتاب الطاف حسین حالی ہے اورنظموں کامجموعہ نظمانے۔ان کی کتابوں کو دہلی اردواکادمی،اترپردیش اردواکادمی،بہاراردواکیڈمی اورمغربی بنگال اردواکیڈمی نے اعزازات وانعامات سے نوازاہے۔ملک اوربیرون ملک کے معتبررسائل وجرائدمیں دو سوسے زائدمضامین،ڈیڑھ درجن افسانے اورتقریباپچاس نظمیں شائع ہوچکی ہیں۔فکشن اورفکشن کی تنقیدان کامخصوص میدان ہے۔انھیں پروفیسرابوالکلام قاسمی، پروفیسر شہریار، پروفیسرنورالحسن نقوی،پروفیسرمنظرعباس اورپروفیسرعتیق احمدصدیقی جیسے گراں قدراساتذہ سے شرف تلمذحاصل ہے۔پروفیسرابوبکرعبادکی شناخت ادب کے نئے لکھنے والوں کوانگیزوراغب کرنے کے لیے بھی طلباوطالبات میں شہرت ہے۔شعبے کے تمام طلباوطالبات نے بھی صدرشعبہ کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کی۔

Tags: پروفیسرابوبکرعبادپروفیسرنجمہ رحمانیدارالعلوم دیوبنددہلی یونیورسٹیشعبہ اردومفتی اعظم،
ShareTweetSend
Previous Post

ایران کے ذریعہ اسرائیل پر میزائل اٹیک

Next Post

گورکھناتھ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی 100سیٹوں کو منظوری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
گورکھناتھ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی 100سیٹوں کو منظوری

گورکھناتھ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی 100سیٹوں کو منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In