جمعہ, مارچ 6, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں بہار نامہ

پروفیسر شبیر حسن کا مونگیر میں انتقال

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 23, 2024
in بہار نامہ, جہانِ اردو
0
پروفیسر شبیر حسن کا مونگیر میں انتقال
0
SHARES
244
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آج بعد نماز ظہر خانقاہ رحمانی میں مرحوم کے جنازے کی نماز اداکی جائے گی

نئی دہلی(شاہدالاسلام)بہارکی سرکردہ سیاسی شخصیت تنویر حسن کے برادر بزرگ پروفیسر شبیر حسن اس دنیا میں نہیں رہے۔ آج مونگیر میں ان کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ موصوف کی عمر تقریباً 72 سال تھی۔ کل بعد نماز ظہر جنازہ کی نماز خانقاہ رحمانی مونگیر میں ادا کی جائے گی اور تدفین خانقاہ رحمانی کے قبرستان میں ہوگی۔ پروفیسر شبیر حسن کا تعلق بیگوسرائے کے قصبہ چھوٹی بلیا سے تھا لیکن بہ حیثیت پروفیسر انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ عرصہ مونگیر میں گزارااور سبکدوشی کے بعد انہوں نے مستقل یہیں سکونت اختیار کی اور اب یہیں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔


پروفیسر شبیر حسن پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ ان کے سب سے چھوٹے بھائی تاج حسن آئی پی ایس افسر ہیں اور اس وقت ڈائریکٹر جنرل، فائر سروسز، سول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کے عہدہ پر تعینات ہیں،جبکہ ان کے ایک بھائی تنویر حسن بہار کی سیاست میں طویل مدت تک صَحْرا نَوَرْدی کرتے رہے ہیں۔ انہیں 1990سے 2014 کے درمیان بہار قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی کئی بار سرفراز ہونے کا مل چکا ہے۔ اس وقت موصوف راشٹر جنتادل کے صوبائی نائب صدر کے عہدہ پر فائز ہیں ۔


پروفیسر شبیر حسن کا علم و ادب سے گہرا تعلق رہا۔انہوں نے ہندی اور اردو میں کئی ایسی کہانیا ں لکھیں، جنہیں ادب نوازوں کے ذریعہ خاصا پسند کیا گیا۔ ان کا تنقیدی شعور خاصا بالیدہ تھا۔ ان کی کئی تصنیفات بھی منظت عام پر آچکی ہیں۔ پروفیسر شبیر حسن کے اردو افسانوں کا مجموعہ ” دھوپ کے مسافر” کے نام سے 2000 میں شائع ہوچکا ہے۔ جبکہ ان کی ایک اور اردو تصنیف "مولانا حسرت موہانی: تحریک آزادی کے جاں باز سپاہی” کے نام سے 1981 میں منظر عام پر آچکی ہے۔
موصوف سیاست سے بھی وابستہ رہے اور کمیونسٹ خیالات سے بڑے متاثر تھے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ سابق امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کے موصوف معتمدین میں شامل رہے اور یوں جب کبھی مولانا ولی رحمانی کو کسی خاص مسئلے پر مشاورت کی ضرورت پڑتی،موصوف خانقاہ رحمانی طلب کئے جاتے اوراپنے خیالات اور نظریات سے مولانا مرحوم کو واقف کراتے۔ مجموعی طورپر پروفیسر شبیر حسن کی ذات مونگیر والوں کیلئے کئی لحاظ سے قابل توجہ رہی۔

Tags: تاج حسنتنویر حسنخانقاہ رحمانیسیاسی شخصیتشبیر حسن
ShareTweetSend
Previous Post

میکسیکو کے تفریحی مقام پر تشدد ، 12 افراد ہلاک

Next Post

دس سال میں روزگار ختم کرکے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی: راہل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دس سال میں روزگار ختم کرکے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی: راہل

دس سال میں روزگار ختم کرکے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کی: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In