پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

کرناٹک حکومت کے ذریعہ4 فیصد اقلیتی کوٹہ کے خاتمہ کے خلاف احتجاجی میٹنگ

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 1, 2023
in دیار وطن
0
کرناٹک حکومت کے ذریعہ4 فیصد اقلیتی کوٹہ کے خاتمہ کے خلاف احتجاجی میٹنگ
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شکاری پور(پریس ریلیز) انجمن اسلام شکاری پور نے موجودہ حکومت کرناٹک کی طرف سے مسلمانوں کے چار فیصد ریزرویشن کو ختم کردیے جانے کے احتجاج میں انجمن کی آفس میں ایک اجلاس کا انعقادکیا۔ اس موقع سے انجمن اسلام کے سبھی عہدے داروں اور انجمن کے صدر ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی، سکریٹری جناب مقبول احمد، نائب صدر جناب حبیب اللہ، جناب عبدالکریم صاحب، خزانچی جناب اشرف اللہ صاحب کے علاوہ بھی بہت سارے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع سے تحصیلدارصاحب کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے ایک میمورنڈم تیار کیا گیا ، جس کی سبھوں نے تائید کی۔
یاد رہے کہ ان دنوں شکاری پور کے ماحول میں تھوڑا تناؤ ہے۔ کچھ دنوں پہلے موجودہ حکومت کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومئی صاحب کے مسلمانوں کے چار فیصد ریزرویشن کو ختم کرکے دوسری برادری کے ریزرویشن میں اضافہ کرنے کی وجہ سے ایک ناراض طبقے نے سابق وزیراعلیٰ ایڈیورپّا کے گھر پر حملہ کر دیاتھا۔ جس کی وجہ سے شکاری پور کے چپے چپے پر پولیس کا پہرا ہے۔ اس ماحول میں بھی انجمن اسلام شکاری پور کا وفد نہایت شانتی اور امن و امان کے ساتھ تحصیلدار آفس پہونچا، اور اپنا میمورنڈم تحصیلدار کے سپردکیا۔اس میمورنڈم میں 2Bکوخارج کیے جانے پر حکومت کے فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ اسے مزید ریزرویشن دینی چاہیے تھی، جیسا کہ جسٹس راجیندرا ساچار رپورٹ میں ذکر کیا گیاہے کہ اقلیت کی حالت ایس،سی اور ایس، ٹی سے بھی بدتر ہے۔ اس کے باوجود حکومت مسلمانوں کو پریشان کرنے میں اپنے آپ کو حق بہ جانب گردانتی ہے۔ اگر ایمانداری سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ ریاست کرناٹک کی حکومت جسے عوام نے محبت کے ساتھ ووٹ ڈال کر حکومت کا موقع دیا ہے، اس نے اقلیت کے ساتھ غداری کی ہے۔ جو ایک عبرت آموز واقعہ ہے۔
اس موقع سے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انجمن اسلام شکاری پور کے صدر ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے کہا کہ؛ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ آج کرناٹک میں جو زعفرانی حکومت قائم ہے اس کی بنیاد جناب ایڈیورپّا صاحب نے رکھی تھی۔ اور آج بھی انہیں کی تائید سے یہ حکومت قائم ہے۔ یہ حکومت اتنی بے مروّت ہے کہ اس نے ایڈیورپّاجی کے سدھانتوں کی بھی لاج نہیں رکھی اور وہ سب کر دکھایا جس سے آپسی منافرت میں اضافہ ہو، اس سلسلے کی ایک کڑی 2Bکا خاتمہ ہے۔ ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے کہا کہ؛ ہندوستان بہت قدیم اور بہت بڑا ملک ہے، اس ملک نے بہت سارے شہنشاہوں کو دیکھا ہے۔ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے جو کام کیا ہے اس کے لیے تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ہم ایک عرصے سے مسلسل آزمائے جارہے ہیں۔ کبھی اذان کے نام پر تو کبھی حجاب کے نام پر کبھی ذبیحہ کے نام پر تو کبھی کاروبار میں تفرقہ کے نام پر، اب ہمارے بچوں کے مستقبل کی باری آگئی ہے۔ ہم بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے دستور کے دائرے میں رہ کر اپنے حق کے لیے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے نفرت کا جو بیج بویا ہے ہم اسے درخت نہیں بننے دیں گے۔ موجودہ حکومت سے ہم بہت زیادہ پرامید نہیں ہیں، کیوں کہ یہ حکومت اور یہ پارٹی جن کی محنت سے کرناٹک میں حکومت کے تخت تک پہونچی ہے۔ اپنی موجودگی میں اسی شخص کے گھر پر پتھراؤ کرواتی ہے۔ لیکن ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ میں ان ساری تنظیموں اور اداروں کو مبارکباد دیتاہوں جو اس وقت مسلمانوں کے حق کے لیے آوازیں اٹھارہے ہیں۔ اس موقع سے گفتگو کرتے ہوئے جناب مقبول احمد صاحب نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ حکومت ہمارا حق چھین رہی ہے، یہ حق ہم دوبارہ حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ حکومت کے اس فیصلے کی ہندومسلم سبھی مزمت کررہے ہیں۔ ہم کورٹ جائیں گے اور عدالت سے انصاف لے کر آئیں گے۔جناب حبیب اللہ صاحب نے کہا کہ؛ حکومت کے اس فیصلے نے ہم سے ہمارا حق تو چھیناہی ماہ رمضان کا سکون بھی چھین لیا۔ مگر ہم حکومت اور عوام الناس سے صاف صاف کہناچاہتے ہیں کہ ہم ڈرے اور گھبرائے بغیر امن وامان کے ساتھ قانونی لڑائی لڑیں گے اور اپنا حق حاصل کریں گے۔جناب عبدالکریم صاحب نے حکومت کے فیصلے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہے اسی لیے وہ اقلیتی طبقے کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ اسے کسی سنجیدہ کام پرتوجہ دینی چاہیے۔ ایک بار عوام اپنا آپا کھودیں گے تو پھر انہیں سمجھانا آسان نہیں ہوگا۔جناب اشرف اللہ خزانچی نے کہا کہ؛ یہ وقت آزمائش کا ہے، اس لیے یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ ہم سب صبر سے کام لیں۔ جہاں تک اور جس حدتک ممکن ہوگا ہم حکومت کو اس کا جواب قانونی طریقے سے دیں گے۔انجمن اسلام شکاری پور کے اس وفد کے ساتھ پرعزم نوجوانوں کی ایک بہت بڑی جماعت بھی تھی، ان سبھی لوگوں کو ایچ،کے فاؤنڈیشن کے صدر، جناب فیاض احمد صاحب اور دوسرے بڑے لوگوں نے سمجھا بجھا کر امن و امان کے ساتھ گھروں کو روانہ کیا۔ اور انجمن اسلام شکاری پور کا یہ پروگرام امن وامان کے ساتھ انجام کو پہونچا۔

Tags: احتجاجاقلیتی کوٹہکرناٹک حکومت
ShareTweetSend
Previous Post

ریاست تلنگانہ سے 5278 عازمین حج کا قرعہ اندازی کےذریعہ انتخاب

Next Post

جامعہ عربیہ نیشنل ہدایت الاسلام کشن گنج کے افتتاح کے موقع پر’ افطارپارٹی‘

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جامعہ عربیہ نیشنل ہدایت الاسلام کشن گنج کے افتتاح کے موقع پر’ افطارپارٹی‘

جامعہ عربیہ نیشنل ہدایت الاسلام کشن گنج کے افتتاح کے موقع پر’ افطارپارٹی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In