پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

رائے بریلی جمہوریت کا مضبوط پہرے دار :پرینکا

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 8, 2024
in الیکشن
0
پرینکا نے”بھارت جوڑو یاترا” کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رائے بریلی:07مئی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ رائے بریلی سے ان کا دل کا ناطہ ہے اور یہ لوک سبھا حلقہ جمہوریت کا مضبوط پہرے دار ہے۔گاندھی خاندان کے قریبی دوست اور پارٹی امیدوار کشوری لال شرما کے امیٹھی پارلیمانی حلقہ میں انتخابی اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے بعد بھائی اور پارٹی امیدوار راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں بلاک سطح کے کارکنوں کی میٹنگ میں کہا’ہم سب میں ایک چیز مشترک ہے کہ ہم نے ہمیشہ ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے اور اس جدوجہد کی تاریخ 100 سال سے زیادہ ہے۔ جنوری 1921 میں، جب بابا رام چندر اور مداری پاسی جی کی قیادت میں اودھ کی کسان تحریک اپنے عروج پر تھی، پنڈت جواہر لال نہرو اس میں حصہ لینے آئے تھے۔
وہ پہلی بار رائے بریلی کی مقدس سرزمین پر برطانوی سلطنت کے خلاف لڑتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے۔ تب سے اس دھرتی سے جڑ کر خدمت اور جدوجہد کی مہم جاری ہے۔ رائے بریلی کے راہل اب آپ کے تعاون اور آشیرواد سے سو سال کی خدمت کے اس سفر کو آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا’آج ملک میں برطانوی راج جیسے حالات ہیں۔ مودی حکومت کی پالیسیاں غریبوں کو ذہن میں رکھ کر نہیں بن رہی ہیں بلکہ ارب پتیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ بین الاقوامی رپورٹس بتاتی ہیں کہ آج ہندوستان میں عدم مساوات کی حالت انگریزوں کے دور سے بھی بدتر ہے۔
جمہوریت کو مضبوط کرنے والے تمام اداروں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو نے لوگوں کے حقوق کو مضبوط کرنے کے لیے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی، انھیں کم ہی معلوم تھا کہ آزاد ہندوستان میں ایک دن آئے گا جب حکومت عوام کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کو آمادہ ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ریزرویشن جیسا نظام فراہم کرتا ہے جس سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بدل گئی ہیں۔ ہم نے ہمیشہ ترقی کو ترجیح دی ہے اور ایک ترقی یافتہ اور خوشحال رائے بریلی کا خواب دیکھا ہے۔جب ہمیں موقع ملا تو ہم نے رائے بریلی میں روزگار اور ترقی کے مواقع پیدا کیے لیکن مودی سرکار نے ہمارے شروع کیے گئے بہت سے پروجیکٹوں کو یا تو بند کر دیا یا ان کو اپنے نام پر فروغ دیا۔
مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ بدعنوانی کے سمندر میں ڈوبی بی جے پی آج دنیا کی سب سے امیر پارٹی بن گئی ہے۔ اس نے یہاں تک پہنچنے کے لیے ہر غلط راستہ اختیار کیا ہے۔گجرات میں جس پل کے ٹوٹنے سے سینکڑوں لوگوں کی جانیں گئیں، بی جے پی نے اس کمپنی سے بھی چندہ لیا اور صرف مہلک Covidshield ویکسین بنانے والی کمپنی سے چندے کے لالچ میں پورے ملک کے ساتھ سودا کیا۔
پرینکا نے کہا وہ صرف اقتدار میں رہنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، انتخابات سے عین قبل کانگریس کے کھاتوں کو منجمد کرنا اور عوام کے منتخب کردہ دو وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیجنا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔گاندھی نے کہا کہ عوام کے تئیں حکومت کو جوابدہ ہونا چاہئے۔ آپ اور میں مل کر اور لڑ کر ہندوستان میں جمہوری اقدار کو دوبارہ قائم کریں گے۔ رائے بریلی کا الیکشن صرف ایک رسمی ہے! رائے بریلی کے عوام اپنے راہول گاندھی کو اتنی بڑی حمایت دینے جا رہے ہیں جس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملے گی۔

Tags: آشیرواداودھبابا رام چندرپنڈت جواہر لال نہرودل کا ناطہرائے بریلیکسان تحریکمداری پاسی جیمودی حکومت
ShareTweetSend
Previous Post

الیکشن کمیشن کا ماڈل ضابطہ اخلاق ایک مذاق بن گیا ہے:ممتا بنرجی

Next Post

بی جے پی والے جان بوجھ کر گرمی میں کراتے ہیں الیکشن:اکھلیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی والے جان بوجھ کر گرمی میں کراتے ہیں الیکشن:اکھلیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In