بدھ, مارچ 18, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

راہل کے کارواں کی حیدرآباد میں انٹری آج ہوگی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 31, 2022
in دیار وطن
0
راہل کے کارواں کی حیدرآباد میں انٹری آج ہوگی
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(ایجنسیاں): کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت تلنگانہ سے گزر رہی ہے۔ منگل کے روز یعنی یکم نومبر کو اس یاترا کی انٹری حیدر آباد میں ہوگی۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی تاریخی چار مینار کا دورہ کریں گے اور شہر کے بیچوں بیچ حسین ساگر جھیل کے کنارے نیکلیس روڈ پر ایک عظیم الشان جلسہ کو خطاب کریں گے۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی خبرمیں یہ جانکاری دی گئی ہے۔
اس درمیان ریاست میں آج بھارت جوڑو یاترا کے چھٹے دن رنگاریڈی ضلع میں پارٹی کے سینکڑوں لیڈروں و کارکنوں نے راہل گاندھی کے ساتھ پدیاترا کی۔ راہل گاندھی نے شاد نگر بس ڈپو سے پدیاترا پھر سے شروع کی اور شہر کے مختلف حصوں سے گزرنے کے بعد مڈ-ڈے بریک کے لیے کوتھور کے پیپرس پورٹ پر رکے۔ ان کے استقبال کے لیے سڑک کی دونوں طرف جمع لوگوں کے لیے انھوں نے ہوا میں ہاتھ لہرایا۔ انھوں نے کچھ لوگوں سے بات چیت بھی کی اور انھیں اپنے ساتھ تصویریں لینے کی بھی اجازت دی۔
اس سے قبل آج راہل گاندھی نے اپنی آنجہانی دادی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یومِ وفات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں لکھا ’’دادی، میں آپ کی محبت اور اخلاق دونوں کو اپنے دل میں لیے ہوئے ہوں۔‘‘ انھوں نے آج ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو بھی ان کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آئرن کلیڈ ہندوستان کو متحد کرے گا۔ راہل گاندھی نے گجرات کے موربی میں پیش آئے دردناک حادثہ پر اظہارِ غم کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی۔ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے روح کو سکون پہنچانے کے مقصد سے یاترا کے دوران دو منٹ کی خاموشی بھی رکھی تھی۔
بہرحال، کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کو ریاست میں زبردست رد مل رہا ہے، کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ راہل گاندھی کی پدیاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ آج کی یاترا شمس آباد میں ختم ہوئی اور منگل کی صبح یہ حیدر آباد میں داخل ہوگی۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے ریونت ریڈی، کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر ملو بھٹی وکرمارک اور دیگر ریاستی پارٹی کے لیڈران نے آج کی یاترا میں حصہ لیا۔ اس درمیان ریونت ریڈی نے سبھی سے سیاست سے اوپر اٹھ کر کام کرنے اور یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو راہل گاندھی کے ساتھ کم از کم ایک کلومیٹر چلنا چاہیے۔

Tags: ’بھارت جوڑو یاترا‘حیدرآبادراہلکانگریس
ShareTweetSend
Previous Post

مصر: چکن میں چھپا کر کرنسی اسمگلنگ کی ناکام کوشش

Next Post

عمرہ ادا کرنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
محرم کے بغیر خواتین عمرہ ادا کریں گی

عمرہ ادا کرنے والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In