شملہ (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کلو، کانگڑا، شملہ منڈی اور کچھ دیگر مقامات پر ہفتہ کی صبح ہلکی بارش اور برف باری ہوئی جس سے یہاں سردی میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کرسمس سے پہلے لاہول اسپتی، چمبا اور کنور کی کئی اونچی چوٹیوں پر ہلکی سے درمیانی برف باری ہوئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے تینوں اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے۔ ریاست کے دھولادھار پہاڑی سلسلے اور کانگڑا ضلع کے بارابنگل، اونچے دروں ، کلو اور شملہ کے اونچائی والے علاقے ابر آلود ہیں، جس کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔
How this road is being cleared of snow
— Science girl (@gunsnrosesgirl3) December 22, 2023
pic.twitter.com/mtnGRdZp7d
خراب موسم کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے، تاہم یہاں کم سے کم درجہ حرارت معمول پر رہا۔ شملہ اور منالی میں کم ازکم درجہ حرارت چھ ڈگری، نرکنڈہ میں تین ڈگری اور کوفری اور سولن میں چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دھرم شالہ، اونا، ہمیر پور اور بلاس پور کے کئی پہاڑی علاقوں میں ہوا کے معیار کا انڈیکس انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔