ممبئی(یواین آئی/ایجنسیاں)ہندی فلموں کی اداکارہ بگ باس کنٹسٹنٹ راکھی ساونت فی الحال خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔راکھی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مسلم تاجر عادل خان سے شادی رچائی اور مذہب اسلام قبول کیاہے،جبکہ راکھی نے کلمہ پڑھنے اور نکاح کا ویڈیو بھی جاری کیاہے۔
تاہم عادل سے علیحدگی کے بعد راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کیا ہے جب کہ وہ ایک انٹرویو میں نوجوان مسلمانوں کو نماز کی تلقین بھی کرتی نظر آئیں۔
اب راکھی ساونت نے خود اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہےجس میں انہیں نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
ذہن نشیں رہے کہ کل ہی یہ خبرآئی تھی کہ راکھی ساونت نے شوہرعادل خان پر عدالت میں دھمکی دینے کاالزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ’میں آؤں گا، پھر تمہارا کیا ہوگا‘۔سیشن کورٹ ممبئی میں پیر کو سماعت کے بعد راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کی، اپنی اور عادل کی عدالت میں ہونے والی ملاقات سے متعلق اداکارہ نے کئی انکشافات کیے۔
انہوں نے کہاتھا کہ آج عادل خان نے مجھے اپنے تہاڑ جیل کے ساتھی قیدیوں کا تذکرہ کرکے دھمکی دی اور کہا کہ رہائی کے بعد وہ مجھے دیکھ لے گا۔
راکھی ساونت سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے عدالت کو بتایا نہیں کہ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں؟اس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ بات میں نے اپنی وکیل کو بتائی ہے، جس نے مجھے کہا کہ دھمکی دینے دے وہ فی الحال جیل میں ہے۔راکھی ساونت نے بتایا تھاکہ آج عدالت میں عادل مجھے ایٹیٹیوڈ دکھا رہا تھا، کہہ رہا تھا جیل میں بڑے بڑے ڈان سے ملا ہوں، سوچ اب تمہیں کیا کرنا ہے؟اداکارہ کی ایف آئی آر کے بعد سے عادل درانی عدالتی تحویل میں ہے، اُس پر گھریلو تشدد اور راکھی کی رقم کے غلط استعمال کا الزام ہے۔