لکھنؤ(پریس ریلیز) ٹیم لکھنؤ اور اس کی معاون تنظیم انسانیت ویلفیئر سوسائٹی نے آج ہوٹل رائل کیفے میں ترکی کے زلزلہ زدگان کی مدد کےلئے مختلف سماجک تنظیموں کے صدور اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم نشست حضرت مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی صدارت میں کی۔ آج کی نشست میں اسلامک سنٹر آف انڈیا، احساس فاؤنڈیشن، ایم ایم گروپ رائل کیفے، گولڈن فرینڈ، سرو سماج صنعت تاجر منڈل، ہندوستان سیوا سنستھان، الخیر فاؤنڈیشن، شر اب بندی سنگھرش سمیتی، پیس ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ، اتر پردیش جرنلسٹ ایسوسی ایشن، ہندو سیوا سنستھان، نگرامی ٹور اینڈ ٹریویل، ہم بھارت ہیں ٹرسٹ، جشن آزادی ٹرسٹ، مدد فاؤنڈیشن، ایس پی ویلفیئر سوسائٹی، گڈ ہیلتھ کیئر سوسائٹی، نیوز پیپر ٹرسٹ آف انڈیا امن شانتی سمیتی، لکھنؤ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی، ٹرسٹ فاؤنڈیشن وغیرہ سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم لکھنؤ کے سرپرست حضرت مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو ٹیم لکھنؤ اور اس کی ساتھی تنظیمیں آگے آتی ہیں اور متاثرین کی مدد کرتی ہیں۔اسی ضمن میں ترکی اور شام میں زلزلے آئے۔ ٹیم لکھنؤ اور انسانیت ویلفیئر سوسائٹی نے متاثرین کی مدد کا عزم کیا ہے، یہ ایک بہت بڑا مشن ہے، ہم سب کو اس انسانی خدمت میں حصہ لینا چاہئے۔
سماجی کارکن اور ٹیم لکھنؤ کے سرپرست مرلیدھر آہوجا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترکی کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں۔ٹیم لکھنؤ کی صدر نگہت خان نے کہا کہ بہت بڑی آفت آئی ہے، اس لیے سب کو بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہیے۔ اس موقع پر انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قدرت اللہ خان نے کہا کہ ہم سب جنگی پیمانے پر دن رات کام کر رہے ہیں اور ترکی کے زلزلہ زدگان کی مسلسل مدد کر رہے ہیں۔ٹیم لکھنؤ کے جنرل سکریٹری مرتضیٰ علی نے کہا کہ تمام تنظیمیں صرف ایک مقصد ترکی کے لیے زیادہ سے زیادہ مدد اکٹھا کرنا اور نئی دہلی میں ترک سفارت خانے کے حوالے کرنا یا ترکی جا کر مدد کرنا۔نشست میں اتفاق رائے سے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید اور سکریٹری زبیر احمد نے کہا کہ جہاں بھی انسانیت کا تعلق ہے ہم سب سے پہلے وہاں پہنچ کر لوگوں کی مدد کریں گے، ہم لکھنؤ کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہر گھر سے 100 روپئے انسانیت کے نام پر انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں بھیجے جائیں۔ آج کی میٹنگ میں ڈاکٹر گرمیت سنگھ، ہرپال سنگھ جگی، بلبیر سنگھ، آرادھنا سیکروار، سشیل دوبے، شاہد صدیقی، نور عالم، عاصم مارشل، وامق خان، سنجے سنگھ،راشد جمیل، عشرت بیگ، سوربھ گپتا، مانس مہروترا، محمد زبیر، سید محمد غفران، ، ٹیم لکھنؤ کے بانی اراکین زبیر احمد، عبدالوحید، توصیف حسین، مہیش دکشٹ، بھانو پرتاپ سنگھ، فیصل مجیب، انل آہوجا، سندیپ گپتا، سید مجیب نعمان فاروقی، ایس کے گپتا، راجن، عاطف عثمانی، شاداب صدیقی، نعمان فاروقی، عارف مقیم، وغیرہ نے شرکت کی، ساتھ ہی متو فین کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔