ممبئ (یو این آئی ) وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی کابینہ میں مہاراشٹرا کے چھ نمائندوں کو جگہ ملی ہیں جبکہ کوکن سے رکن پارلیمنٹ و قدآور رہنما نارائن رانے کا پتہ کٹ گیا حالانکہ موجودہ کابینہ میں کئ ایسے چہرئے بھی شامل کئے گئے ہیں جو لوک سبھا انتخابات میں ہار چکے ہیں اور وہ کسی بھی ایوان کے رکن نہیں ہے-ریاست سے جن مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے وزارت ملی ہیں ان میں بی جے پی کے چار ارکین پارلینٹ ناگپور سے نتین گڑکری ممبئ سے پیوش کوئیل ؛ پونہ سے مرلی دھر ماہول ؛راویر سے رکھشا کھڑسے ؛شیوسینا ایکناتھ شندئے گروپ کے پرتاپ راؤ جادھو ؛ دلت لیڑر رپلیکن پارٹی آف انڑیا ( آر پی آئی (اے) کے سربراہ رام داس اٹھاولے شامل ہیں۔
ریاست کے ایک اور قدآور رہنما و راشروادی کانگریس پارٹی( اجیت پوار گروپ ) کے لیڑر پرفل پٹیل کو بھی مرکزی وزارات سے محروم کیا گیاہے- نتین گڑکری کاتعلق ناگپور سے ہے پچھلی وزارات میں وہ وزیر ٹرانسپورٹ تھے آرایس ایس میں انکا اچھا خاصہ دبدبہ ہے پیوش گوئل بھی مرکزی وزیر رہ چکے ہے انہوں نے ممبئ کے مضافات سے کانگریس امیدوار۔کو شکست دے کر لوک سبھا کی رکنیت حاصل کی ہے وہ پہلے راجیہ سبھا کے رکن تھے۔
رکھشا کھڑسے راویر سے دوسری مرتبہ بی جے پی کی رکن بنی ہے وہ بی جے پی لیڑر ایکناتھ کھڑسے کی بہو ہے۔ پونہ سے تعلق رکھنے والے مرلی دھر ماہول پہلے پونہ کے مئیر رہ چکے ہے۔وزیراعلی ایکناتھ شندئے کی قیادت والی شیوسینا کے پرتاپ راو جادھو ریاست میں کابینی وزیر تھے۔رام داس اٹھاولے راجیہ سبھا کے رکن ہے تقریب حلف برداری میں وزیراعلی شندئے فلم اسٹار شاہ رخ خان صنعت کار انیل امبانی نائب وزراءاعلی دیوندر فڑنویس اجیت پوار ؛ سنیل تٹکرے نارائن رانے اور دیگر بھی موجود تھے-