نئی دہلی (یو این آئی) نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا، لیکن پچھلی حکومت کے کئی اہم وزراءکو اس بار کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے جس میں انوراگ ٹھاکر اور اسمرتی ایرانی بھی شامل ہیں۔
لوک سبھا الیکشن جیتنے کے بعد بھی مودی حکومت کے تیسرے دور میں نارائن رانے، انوراگ ٹھاکر، پرشوتم روپالا کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ جن لوگوں کو کابینہ میں جگہ نہیں ملی ان میں ارجن منڈا، اسمرتی ایرانی، آر کے سنگھ، مہندر ناتھ پانڈے کے بھی ایسے نام ہیں جو الیکشن ہار چکے ہیں۔
اشونی کمار چوبے، جنرل وی کے سنگھ، سادھوی نرنجن جیوتی، سنجیو بالیان، راجیو چندر شیکھر، درشنا جاردوش، وی مرلیدھرن اور میناکشی لیکھی جو پچھلی حکومت میں وزیر مملکت تھے، کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجے مشرا ٹینی، سبھاش سرکار، جان برالہ اور نشیتھ پرمانک کو بھی کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔