نئی دہلی (یواین آئی) مرکز میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد، نیتی آیوگ کے ڈھانچے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں سابقہ ممبران میں کچھ نئے وزرا کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نیتی آیوگ میں نئی ترمیم کے مطابق سمن کے بیری کمیشن کے وائس چیئرمین رہیں گے۔ جبکہ وی کے سرسوت، رمیش چند، وی کے پال اور اروند ورمانی کل وقتی ممبر رہیں گے۔ نئی ترمیم میں بی جے پی رکن جماعتوں کے لیڈروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔نئی ترمیم کے بعد وزیراعظم تشکیل نو کمیشن کے چیئرپرسن رہیں گے۔ نائب صدر اور دیگر کل وقتی اراکین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
نیتی آیوگ کی تشکیل نو کے بعد، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان کو سابقہ رکن بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا اور بھاری صنعت کے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی کو مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد نئے رکن ہیں۔
راشٹرپتی بھون نے نیتی آیوگ میں نئی ترامیم کو اپنی رضامندی دے دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ سکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کے نظرثانی شدہ ڈھانچے کو منظوری دے دی ہے۔
منگل کی شام دیر گئے کابینہ سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری کے علاوہ، بھاری صنعتوں اور فولادکے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی اور چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کے وزیر جیتن رام مانجھی نیتی آیوگ میں خصوصی مدعو اراکین بنائے گئے ہیں۔
خصوصی مدعو اراکین میں ماہی پروری، مویشی پروری،ڈیری اور پنچایتی راج کے وزیر راجیو رنجن سنگھ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، شہری ہوابازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو، قبائلی امور کے وزیر جوال اورم، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اناپورنا دیوی، خوراک ڈبہ بندی صنعت کے مرکزی وزیر چراغ پاسوان اور ریاستی وزیر (آزادانہ چارج) برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ اور منصوبہ بندی راؤ اندرجیت سنگھ بھی شامل ہیں۔
مسٹر چوہان کے علاوہ کمیشن کے سابق ارکان میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ اور امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ ، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن شامل ہیں۔