بدھ, اکتوبر 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

معروف قلمکار ابن احمد نقوی کے مجموعۂ مقالات کا اجرا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 11, 2022
in آئینہ شہر
0
معروف قلمکار ابن احمد نقوی کے مجموعۂ مقالات کا اجرا
0
SHARES
434
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ابن احمد نقوی کی تحریروں میں ملک و ملت کے تئیں دردمندی کی زبردست عکاسی ہے: مقررین کا اظہار خیال

نئی دہلی( پریس ریلیز)۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے آرگن پندرہ روزہ ’جریدہ ترجمان‘ کے ایڈیٹر اور ماہنامہ ’التوعیہ‘ کے سابق اداریہ نگار اور متعدد کتب کے مصنف عبد القدوس ابن احمد اطہر نقوی کے مضامین کے انتخاب ’مقالات ابن احمد نقوی‘کا یہاں شاہین باغ، جامعہ نگر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں اجرا عمل میں آیا جس میں دہلی و بیرون دہلی کے اہل علم نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت جامعہ سلفیہ بنارس کے مجلہ ’محدث‘ کے سابق ایڈیٹر مولانا ابوالقاسم فاورقی نے کی۔
مولانا فاروقی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عبد القدوس ابن احمد اطہر نقوی نے اپنے والد اور جماعت اہلحدیث کے ایک ممتاز عالم اور اخبار اہلحدیث کے ایڈیٹر مولانا سید تقریض احمد سہسوانی کی علمی وراثت کو آگے بڑھایا ہے۔ سہسوان متعدد علمی شخصیات کا گہوارہ رہا ہے اور خود ابن احمد نقوی کے خانوادے میں بھی کئی بزرگ شخصیات گزری ہیں۔ انھوں نے ان سب سے کسب فیض کیا اور پہلے اخبار اہلحدیث اور پھر التوعیہ میں اپنے مضامین کے ذریعے ملک و ملت کو ایک سنجیدہ راہ دکھانے کی کوشش کی۔ مہمان خصوصی اور ماہنامہ التوعیہ کے سابق ایڈیٹر مولانا رفیق احمد سلفی نے نقوی صاحب کے ساتھ گزارے اپنے ایام کے حوالے سے کہا کہ ان کے مضامین میں بڑی علمی گہرائی ہوتی ہے۔ وہ جس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں اس کے تمام پہلوؤں کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لیتے اور استدلالی انداز میں نتائج کا استخراج کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ہر مضمون میں مسلمانوں کو جذباتیت کو ترک کرنے کی تلقین کی۔ مہمان اعزازی شیخ صلاح الدین مقبول احمد نے کہا کہ نقوی صاحب کے مضامین میں ملکی و غیر ملکی حالات کا جس طرح تجزیہ کیا جاتا ہے اس کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ ان کی نظر عالمی ادب پر بھی ہے اور عالمی تحریکوں پر بھی جس کی وجہ سے ان کے مضامین میں ہمہ گیری کا رنگ نظر آتا ہے۔ صاحب کتاب عبد القدوس ابن احمد اطہر نقوی نے اپنے مضامین کے انتخاب اور اس کی اشاعت پر کتاب کے مرتب سینئر صحافی سہیل انجم اور پبلشر مکتبہ فہیم مؤ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان لوگوں کی وجہ سے انھیں اپنی زندگی کی آخری منزل میں وہ مسرت نصیب ہوئی ہے جس کی انھوں نے توقع بھی نہیں کی تھی۔ انھوں نے اپنی علمی خدمات پر اختصار کے ساتھ روشنی بھی ڈالی۔ کتاب کے مرتب سہیل انجم نے کہا کہ نقوی صاحب کے مضامین کے انتخاب کی ان کی دیرینہ خواہش رہی ہے۔ چونکہ وہ ان کے والد کے دوستوں میں رہے ہیں اس لیے انھوں نے اس کام کو سعادت مندی سمجھ کر کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نقوی صاحب اردو، فارسی، عربی اور انگریزی پر عبور رکھتے ہیں اور اردو، فارسی اور انگریزی میں شاعری بھی کرتے ہیں۔ ان کے مزید علمی کاموں کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ مکتبہ فہیم کے پروپرائٹر ابو اشعر فہیم نے نقوی صاحب کے مضامین پر اظہار خیال کے ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ انھیں اس کتاب کو شائع کرنے کا موقع ملا۔ تقریب میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں عبد الستار شمیم، مفتی جمیل احمد، مولانا عزیز احمد خاں، شیخ عبد الاحد مدنی، مولانا تجمل حسین ندوی، ڈاکٹر سلمان فیصل، ڈاکٹر جابر زماں، مولانا عبد القدیر، مولانا عبد القیوم، مولانا جمال الدین اور عبد اللہ سنابلی قابل ذکر ہیں۔

۔

Tags: ’مقالات ابن احمد نقوی‘ماہنامہ التوعیہ
ShareTweetSend
Previous Post

ملکہ ایلزبتھ کی آخری رسومات کی ادا ئیگی 19 ستمبر کوہوگی

Next Post

روسی فوج پسپا ہو رہی ہے، یوکرین کے صدر کادعویٰ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
روسی فوج پسپا ہو رہی ہے، یوکرین کے صدر کادعویٰ

روسی فوج پسپا ہو رہی ہے، یوکرین کے صدر کادعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In