نئی دہلی 11 نومبر (یو این آئی) روس کے پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس منتوروف نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات، توانائی، رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر مودی نے روس کے اپنے حالیہ دوروں اور صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے دوران کئے گئے فیصلوں کو نافذ کرنے کے لئے دونوں طرف کی ٹیموں کی طرف سے ہندوستان-روس خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں کا خیرمقدم کیا۔مسٹر مودی نے صدر پوتن کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ تبادلے جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔