ریاض: سعودی عرب کے وزیر خاجہ فیصل بن فرحان اتوار کو اقوام متحدہ کے جنر اسمبلی کے 78 ویں سیشن میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرخاجہ اور ان کا وفد ہوانا کیوبا سے نیویاک چلے گئے جہاں وہ جی 77 پلس چین سمٹ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس 18 سے 26 ستمبر 2023 تک ہوگا۔جنرل اسمبلی اجلاس ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، غربت میں اضافے، خوراک کی کمی، جنگوں، افراط زر اور دنیا میں بڑھتے ہوئے عدم برابری کے چیلنجز درپیش ہیں۔شہزدہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن کے دوران کئی اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے جہاں مذکورہ چیلینجز سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقوں پر بحث ہوگی۔ایس پی اے مطابق سعودی وزیر خارجہ خلیج تعاون کونسل، اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔