ناگپور ( یو این آئ ) مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آج پہلے ہی دن اپو زیشن کے جارحانہ تیور کودیکھ کر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس تلملا گئے اور دونوں ایوان کی کارروائی صرف ۳۵؍ منٹوں میں ختم کر دی گئی ۔اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہی اپو زیشن اراکین نے حسب روایت ودھان بھون کی سیڑھیوں پر کھڑے رہ کر حکومت مخالف نعرہ لگائے-
۔بعد ازیں اجلاس کی کارروائی ٹھیک ۱۱؍ بجے وندےماترم گیت سے شروع ہو تے ہی اپوزیشن لیڈر وجےوڈیٹیوار نے ریاست میں بے مو سم بارش ، ژالہ باری سے ہو ئے نقصانات کے علاوہ کپاس، دھان، نارنگی، انگور، پیازاور سویابین پیدا کرنے والے کسان بحران کا شکار ہیںوہیں دوسری طرف وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنےکے بجائے انتخابی مہم میں مصروف رہے یہی نہیں حکومت نے ان تمام نقصانات کا پنچنامہ کرنے کی ہدایات تک نہیں دی۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت نے خشک سالی کا اعلان کرنے میں دیر کردیاور صرف ۴۰؍ تعلقہ میں ہی خشک سالی کا اعلان کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسانوں کی بدقسمتی ہےکہ وہ ایک ایسی حکومت کے تابع میں ہیں جو کسان و مزدوردشمن ہے ۔
اپو زیشن لیڈر نے زور دے کر کہا کہ کسانوں کی آنکھوں پو نچھنے اور انہیں اس بحران سے نکالنے کے لئے ان کے تمام قرض معاف کئے جائیں ۔اس شو شرابہ کے درمیان وزیر مالیات نے ۵۵؍ ہزار ۵۲۰؍ کرو ڑ ۷۷؍ لاکھ رو پیوں کے ضمنی بجٹ کی مانگ منظور کرنے کے لئے پیش کی جس میں دیگر محکموں کے علاوہ اقلیتوں اکثریتی ، دیہی اور شہری علاقوں میں بنیادی سہو لیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مو لانا آزاد اسلیتی مالیاتی کارپو ریشن کے شیئر کیپٹل میں اصافہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے ۔ اس طرح اس ہنگامہ اارائی کو قابو کرنے کے لئے اسپیکر نے فو ری طور سے تعزیتی قرار داد پیش کر دی ۔ اس طرح مالیگائوں کےسابق ایم ایل اے مر حوم شیخ رشید سمیت دیگر آنجہانی ایم ایل ایز کو خراج عقیدت پیش کر نے کی تجویزپیش کرنے کے بعد کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی ۔