جمعرات, فروری 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

بزرگ صحافی ظفر آغا کا انتقال

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 22, 2024
in آئینہ شہر
0
بزرگ صحافی ظفر آغا کا انتقال
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) اردو انگریزی کے بزرگ صحافی اور قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کا آج علی الصبح دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال ہوگیا ان کی عمر تقریباّ 70برس تھی اور وہ نمونیہ اور سینے کے انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھے مسٹر ظفر آغا کو پہلے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا بعد میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی کیا گیا تھاجہاں انہوں نے آج علی الصبح ساڑھے پانج بجے آخری سانس لی۔ان کی نماز جنازہ درگاہ شاہ مرداں میں ادا کی گئی جب کہ ان کی تدفین حوض رانی قبرستان میں عمل میں آئی۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں صحافت اور مختلف شعبہائے حیات کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق پسماندگان ایک بیٹا ہے، اہلیہ ثمینہ رضوی کا انتقال کورونا کے دوران ہوگیاتھا۔ان کے بڑے بھائی اور معروف صحافی اور تجزیہ نگار قمر آغا ہیں جو کئی نیوز چینل میں ایکسپرٹ کے طور آتے ہیں۔ وہ الہ آباد کے رانی منڈی کے رہنے والے تھے،اسکولی تعلیم یادگار حسینی اسکول سے ہوئی اور اعلی تعلیم الہ آباد یونیورسٹی سے حاصل کی تھی جہاں سے انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کیا تھا۔ تعلیم کے بعد انہوں نے روزگار کے لئے دہلی کا رخ کیا۔ انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز انگریزی روزنامہ پیٹریاٹ سے کیا تھا لیکن ان کو شہرت دوام انڈیا ٹوڈے سے ملی جو اس وقت صحافت کا آئینہ دار تھااور ان کی رپورٹ سے حکومت ہل جاتی تھی۔ان کے کالم اردواور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں شائع ہوتے تھے۔
مسٹر ظفر آغا 2006 میں اردو روزنامہ صحافت کے بھی مدیررہے اور اس کے بعدوہ اردو روزنامہ جدید میل کے مدیر اعلی بھی رہے اور اردو صحافت کو معیاری بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ ٹیلی ویژن پر کئی پروگرام پیش کئے اور تجزیہ کار کے طور پر بھی متعدد نیوز چینل میں حصہ لیا۔ ای ٹی وی (اردو) پر ان کا پروگرام گفتگو اردو میں انتہائی مقبول اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام تھا۔یہ اس وقت جب ٹی وی چینل اتنا مقبول نہیں ہوا تھا اس کے باوجود انہوں نے صحافتی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنالوہا منوایا۔اس کے علاوہ انہوں نے آج ٹی وی کے خصوصی پروگرام بھی کرتے تھے۔
مسٹر آغاز متحّدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے قومی کمیشن برائے اقلیتی ادارہ جات کے رکن بھی رہے، جس کے چیرمین جسٹس سہیل اعجاز صدیقی تھے۔ ان کی عدم موجودگی میں کچھ عرصہ کے چیرمین کی خدمات بھی انجام دی تھی۔ 2017میں جب قومی آواز کی پورٹل کی شکل میں شروعات ہوئی تھی تو ان کے مدیر اعلی بنائے گئے اور انہوں نے ڈیجٹل صحافت میں قومی آواز کی شناخت قائم کی۔ ان کے تبصرے اور تجزیہ بڑے اہتمام کے ساتھ پڑھے جاتے تھے۔ نیلا بھ مشرا کے انتقال کے بعد مسٹر ظفر آغا گروپ ایڈیٹر بنائے گئے۔وہ اس وقت بھی تجزیہ کار اور ایکسپرٹ کے طور پر کئی چینل سے وابستہ تھے۔

Tags: بزرگ صحافیظفرقمر آغاقومی آواز
ShareTweetSend
Previous Post

سپریم کورٹ مدھیہ پردیش میں لوک آیکت کی تقرری کے عمل کی جانچ کرے گا

Next Post

سلامتی کونسل غزہ سے متعلق امریکی قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
سلامتی کونسل غزہ سے متعلق امریکی قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام

سلامتی کونسل غزہ سے متعلق امریکی قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In