منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عدلیہ

سپریم کورٹ مدھیہ پردیش میں لوک آیکت کی تقرری کے عمل کی جانچ کرے گا

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 22, 2024
in عدلیہ
0
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو مدھیہ پردیش میں لوک آیکت کی تقرری میں اپوزیشن لیڈر اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ مشاورت کے طریقہ کار کی جانچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس معاملے پر ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے مدھیہ پردیش میں اپوزیشن کانگریس لیڈر امنگ سنگھار کی طرف سے دائر ایک رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم ملک گیر اثرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کریں گے۔‘‘
اپنے حکم میں بنچ نے مدھیہ پردیش حکومت کو ہدایت دی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر لوک آیکت کی تقرری سے متعلق اہم دستاویزات پیش کرے۔
عرضی گزار نے (درخواست میں) الزام لگایا ہے کہ اس ماہ جسٹس ستیندر کمار سنگھ کی لوک آیکت کے طور پر تقرری میں کوئی مناسب مشاورت نہیں کی گئی تھی کیونکہ ان (سلیکشن کمیٹی) کے سامنے صرف ایک نام رکھا گیا تھا۔ مسٹر سنگھار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے وہ لوک آیکت کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں سے ایک ہیں۔ ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لوک آیکت کی تقرری مدھیہ پردیش لوک آیکت اور اپ-لوک آیکت ایکٹ 1981 کی دفعات کے تحت مناسب مشاورت کے بغیر کی گئی تھی۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے ریاستی حکومت کی جانب سے بنچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہا کہ لوک آیکت کی تقرری سے متعلق کئی فیصلے ہیں۔ ان سب کو ہائی کورٹ نے ان مقدمات کی تحقیقات کے بعد دیا تھا۔ انہوں نے اس دعوے کی بھی تردید کی کہ قائد حزب اختلاف کے سامنے صرف ایک نام مشاورت کے لیے رکھا گیا تھا۔
رٹ پٹیشن دائر کرنے سے پہلے مسٹر سنگھار نے وزیراعلی موہن یادو کو ایک خط لکھا تھا جس میں ریاستی حکومت پر آئینی عمل کی پیروی کیے بغیر لوک آیکت کی تقرری کا الزام لگایا تھا۔

Tags: اپوزیشن لیڈرجانچسپریم کورٹلوک آیکتہائی کورٹ
ShareTweetSend
Previous Post

کیجریوال کی گرفتاری ‘اپنی کرتوت کا پھل’ ہے: انا ہزارے

Next Post

بزرگ صحافی ظفر آغا کا انتقال

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بزرگ صحافی ظفر آغا کا انتقال

بزرگ صحافی ظفر آغا کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In