اتوار, جون 29, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

شرد یادو کی آخری رسومات کی ادائیگی کل ہوگی

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 13, 2023
in دیار وطن
0
شرد یادو کی آخری رسومات کی ادائیگی کل ہوگی
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال(یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور سینئر سماجوادی لیڈر شرد یادو کی آخری رسومات ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے نرمداپورم (ہوشنگ آباد) ضلع میں ان کے آبائی گاؤں آنکھماؤ میں ادا کی جائیں گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مسٹر یادو کے جسد خاکی کو آج دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر درشن کے لیے رکھا گیا ہے۔ ان کا کل رات قومی دارالحکومت علاقہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ امکان ہے کہ ان کے جسد خاکی کو آج رات یا کل صبح ایک خصوصی طیارے کے ذریعے بھوپال لایا جائے گا۔ اس کے بعد انہیں سڑک کے ذریعے ان کے آبائی گاؤں آنکھماؤ لے جایا جائے گا اور دن کے وقت ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
مسٹر شرد یادو یکم جولائی 1947 کو ہوشنگ آباد (موجودہ ضلع نرمداپورم) کے بابئی میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے جبل پور کو اپنے کام کی جگہ بنایا اور وہیں گورنمنٹ انجینئرنگ کالج سے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ پہلی بار 1974 میں جبل پور سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں وہ اتر پردیش اور بہار کی سیاست میں سرگرم ہو گئے اور جے پرکاش تحریک کے دوران سیاست میں ان کی سرگرمی بڑھتی گئی۔ اس کے بعد وہ انہی ریاستوں سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور پچھلی مرکزی حکومتوں میں بھی کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ وہ جنتا دل (یو) کے صدر اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے کنوینر جیسے عہدوں پر بھی فائز رہے۔
مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی لیڈروں، کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ، ارون یادو، سریش پچوری، ریاستی کانگریس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا، سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور جبل پور کے رہائشی گووند یادو سمیت کئی سیاست دانوں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

دریں اثناء کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے مدھیہ پردیش میں پیدا ہونے والے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ سوشلسٹ تحریک کے رہنما، سابق مرکزی وزیر اور عوامی زندگی میں میرے ساتھی مسٹر شرد یادو کا انتقال سماجی انصاف کی جنگ میں ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔وہ ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ بھگوان ان کی روح کو اپنے پاک قدموں میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔
سابق وزیر اعلیٰ مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کرکے مسٹر یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مضبوط سماجوادی لیڈر شرد یادو کی موت کی خبر بہت دکھ اور تکلیف دہ ہے۔ وہ ایک حساس عوامی رہنما اور نیک دل انسان تھے۔ ان کی ساری زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گزری۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔ عاجزانہ خراج عقیدت۔
سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے ٹویٹ کیا کہ جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر، پوجیہ بابوجی کے ساتھی شرد یادو کے انتقال کی خبر افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، بھگوان مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔
مدھیہ پردیش کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے ٹویٹ کیا کہ سماجوادی مفکر جو ہمارے ساتھ طلبہ تحریکوں کے دوران جیل میں رہے، جو اصولوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے، وہ مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے اور قومی سیاست میں خود کو منوایا، قابل احترام شرد یادو کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، انہیں نمن۔
ادھر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر جمعہ کو غم کا اظہار کیا جن کا گزشتہ روز گروگرام میں انتقال ہو گیا۔
اپنے ٹویٹ میں پوار نے کہا کہ جے ڈی یو کے سابق صدر، سابق مرکزی وزیر اور سینئر سوشلسٹ لیڈر یادو کا انتقال ہندوستانی سیاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔مسٹر پوار نے ٹویٹ کیا کہ ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں سے دلی تعزیت۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔مسٹر یادو سات بار لوک سبھا کے لیے اور تین بار راجیہ سبھا کے لیے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ انہوں نے مرکزی وزیر کے طور پر بھی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مسٹر شرد یادو کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے 2016 میں جے ڈی یو سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے 2018 میں لوک تانترک جنتا دل تشکیل دی۔

Tags: آخری رسوماتشرد یادومدھیہ پردیش
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ جاری

Next Post

جاپانی وزیراعظم کینیڈا پہنچ گئے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جاپانی وزیراعظم کینیڈا پہنچ گئے

جاپانی وزیراعظم کینیڈا پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In