نایاب عباسی پی جی کالج میں جی-20 کے تحت منعقدہ مختلف انٹر کالج مقابلوں کا اہتمام
امروہہ (اسٹاف رپورٹر ) نایاب عباسی پی جی کالج میں جی-20 کے تحت منعقدہ مختلف انٹر کالج مقابلوں میں شری رام انٹر کالج نے گروپ ڈانس میں پہلا، ایل ایس اے انٹر کالج نے دوسرا اور جی پی ایس اکیڈمی نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ کالج مینجمنٹ کمیٹی کے صدر فیروز کمال عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد ضلع کے ٹیلنٹ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نئی پہچان دلانا اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے مقابلہ جاتی دور میں اپنی شناخت بنانا بہت مشکل ہے لیکن یہ نا ممکن نہیں ہے امروہہ ضلع میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ان کو نکھارنے اور بروقت رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے بچوں کو نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا اور تعلیمی میدان میں ضلع کا نام روشن کرنے پر انہیں انعامات دینے کی بات کی۔ پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ حامد نے تمام کالجز کے مدعو طلبہ طالبات و اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں سونپتے ہیں اس لیے ان بچوں کو بہترین تعلیم اور ثقافت دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیف پراکٹر ڈاکٹر مہتاب امروہوی نے کہا کہ عباسی کالج کے بانی مرحوم نفیس عباسی اور موجودہ صدر ان کے صاحبزادے فیروز کمال عباسی کا خواب ہے کہ ضلع کے طلباء تعلیم، سائنس، ادب اور کھیلوں میں امروہہ کا نام روشن کریں۔ آج کے تقریری مقابلے میں ایس ایس اکیڈمی کی شبھی نے پہلی، ایل ایس اے کی ماہی چودھری نے دوسری اور رانا انٹرنیشنل اسکول کی رودریکا سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مضمون نویسی میں فاطمہ گرلز انٹر کالج کی نوگا واں سادات کی آفرین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایس۔ ایس اکیڈمی کی پورنا نے دوسری اور جی پی ایس کی انشیکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رنگولی مقابلے میں کسان انٹر کالج کی ٹیم نے پہلی، ایس ایس اکیڈمی نے دوسری اور ایس ایس نے ہی تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوسٹر مقابلے میں رانا انٹرنیشنل اسکول کے محمد علی نے پہلا اور ایل ایس کی انشیکا نے دوسرا انعام حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن شری رام پبلک انٹر کالج کی دیوانشی نے حاصل کی، آئی ایم انٹر کالج کے طالب علم محمد علی نے گایکی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، آل احمد گرلز انٹر کالج کی چمن زہرہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن سریودیا اکیڈمی کی ریا نے حاصل کی۔ اس موقع پر پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ریشما زیدی نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے تعاون پر تمام طلباء کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں کاس گنج ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اشوک رستگی، جی پی ایس اکیڈمی کے پرنسپل چندر پال سنگھ اور ایس۔ ایس اکیڈمی کے پرنسپل نریندر پاٹھک مہمان خصوصی تھے اور موجود تمام اساتذہ کو بطور مہمان خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام مقابلہ میں شامل طلباء کو کنسولشن انعامات سے نوازا گیا، پروگرام کی نظامت چیف پراکٹر ڈاکٹر مہتاب امروہوی نے کی جبکہ ڈاکٹر اطہر کمال، ڈاکٹر خضر حیات، ڈاکٹر نسیم احمد، ڈاکٹر سریتا چودھری، ڈاکٹر، نکھت نقوی، ڈاکٹر روچی اگروال ارمان احمد، ڈاکٹر مہتاب عالم، ڈاکٹر تشکیل حیدر، اتل کمار سونی، ڈاکٹر مبارک علی، ڈاکٹر طارق عظیم، ارچنا پاٹھک، رومانہ عابدی، عظمیٰ سیفی، ڈاکٹر فرح صدیقی، ڈاکٹر سنگیتا رانی گپتا، عزت علی، قسیم اشرف جنید عالم، امن ساگر، ندیم خان وغیرہ نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا اور منظم کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آخر میں پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ حامد نے سب کا شکریہ ادا کیا