پیر, نومبر 3, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

ممبئی میں آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کا ریاستی اجلاس

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 13, 2023
in دیار وطن
0
ممبئی میں آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کا ریاستی اجلاس
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی(پریس ریلیز) کوئی بھی سیاسی جماعت او بی سی و دیگر پسماندہ طبقات کے ووٹوں کے بغیر اقتدار کی کرسی تک نہیں پہنچ سکتی ہے۔ آنے والے دنوں میں تمام مذاہب وجماعتوں کے او بی سی برداریوں کے لوگوں کو متحدہوکر اپنے ووٹوں کی طاقت کو منوانا ہوگااور حکومت و سیاست میں اپنی حصہ داری کیسے بڑھ سکتی ہے اس بات کو لے کر ریاست بھر تحریک چلائی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار آل انڈیامسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے آج آرگنائزیشن کے ریاست بھر آئے ضلع و تعلقہ صددور کے ا جلاس سے کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ او بی سی آرگنائزیشن گزشتہ چالس سالوں سے کام کررہا ہے۔ اس آرگنائزیشن کی وجہ سے لاکھو ں مسلم ا و بی سی بردارویوں کے لوگوں،نوجوانوں کوتعلیمی،سیاسی،سماجی اور معاشی فائدہ پہنچا ہے جو ملک کی کسی بھی تنظیم و تحریک سے نہیں پہنچا ہے۔ اس لیے آنے والوں سالوں و انتخابات میں دیگراو بی سی برادریوں کو ساتھ لے کر سیاسی طورپر اپنے آپ کو مستحکم کرنا ہوگا۔
اس اجلاس سے سابقہ ریاستی وزیر و او بی سی رہمنا وجئے وڈٹیوارنے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو سیاست میں کتناحصہ دیں گی لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ مسلم نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں خوب محنت کرکے سسٹم وانتظامیہ میں اپنی صلاحیتوں کو منواناہوگا۔ آنے والوں دنوں میں جو بھی حکومت بنے گی وہ او بی سی کے ووٹوں کے بغیر نہیں بن سکتی ہے۔ اس لیے شبیر احمد انصاری کی قیادت ریاست بھر اوبی سی سماج کو سیاسی طورپر متحدکرنے کی کوشش کی جائے گی۔
پروگرام کی ابتداء میں مرزا عبدالقیوم ندوی نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ او بی سی آرگنائزیشن کے تمام ضلع و تعلقہ عہدیدران کو سماجی کاموں میں اپنے آپ کوجھونک دینا ہوگا خاص کر نئے تعلیمی سال کے آغاز میں طلباء و سرپرستوں کی رہنمائی اور نئے داخلوں میں ان کی مددکو اپنامشن بنانا ہوگا۔
مشہور سماجی رہنما سعید احمد خان نے عہدیداران کی رہنما ئی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہونا چاہیئے کہ ان تعلق آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن ہے جس کی اپنی ایک سنہری تاریخ ہے۔ اس آرگنائزیشن نے لاکھوں مسلمانوں کو فائدہ پہنچا ہے اور اب آپ کو اپنے اپنے علاقوں میں جاکر لوگوں کے کام کرنا ہے۔
اسوسیشن آف مسلم پرفیشنل (AMP)کے صدر عامر ادریسی نے تنظیم کو کس طرح منظم کیاجائے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی تنظیم بغیر مالی تعاون کے نہیں چل سکتی ہے۔ تنظیم کو مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ افرادکو جوڑا جائے اور ان کی ممبرسازی کی جائے۔ لوگوں کوفائدہ پہنچانے والے کام کیے جائیں آپ جب لوگوں کے کام کریں گے تو لوگ خود بخود آپ سے جوڑتے جائیں گے۔
آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے کارگزار صدر فاضل انصاری نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ہمیں پلاننگ کے ساتھ منظم انداز میں پسماندہ طبقات کے مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ خصوصاََ تعلیمی دستاویزات،اسکالر شپ اور مقابلہ جاتی امتحانات میں او بی سی برادریوں کے زیادہ سے زیادہ لڑکے لڑکیاں کیسے پہنچ سکتے ہیں اس پر کام کرنا ہوگا۔
آرگنائزیشن کے ممبئی صدر نظام الدین راعین نے کہا کہ میں شبیراحمد انصاری کی قیادت میں ہمیں متحدہ ہوکر دیگربرادریوں کے ذمہ داران کو ساتھ لے کر اپنے وجود کی لڑائی لڑ نی ہوگی اور اقتدار میں اپنی حصہ داری کو یقینی بنانا ہوگا۔
سنئیر صحافی سرفراز آرزو نے اپنی مخاطبت میں تین اہم باتوں کو طرف حا ضرین کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ اس وقت ہمارے وزیر اعظم کو مسلم پسماندہ سے بڑی ہمدردی دکھائی دے رہی ہے لیکن کیاوجہ ہے کہ مسلم پسماندہ کی موب لیچنگ پر وہ لب کشائی نہیں کرتے یہ کس طرح کی ہمدری ہے۔دوسری اہم بات یہ کہ سپریم کورٹ میں سیڈول کاسٹ اور شیڈول ٹرائب کا کیس چل رہا ہے۔مسلمانوں کو شیڈول ٹرائب کادرجہ حاصل ہے لیکن اس سے انہیں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچ رہاہے۔ دوسرے یہ کہ اکتوبر میں حکومت ہند نے جسٹس بالا کرشنن کی آیو گ بنایا ہے جس کا کام شڈول ٹرائٹ اور شڈول کاسٹ میں شامل برداریوں کی نشاندہی کر نا ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس میں مسلمان شڈول ٹرائب کی نمائندی بالکل نہ کے برابر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ملک و ریاست میں او بی سی کی مردم شماری نہایت ضروری ہے۔ بہار میں جس طرح کام ہورہا ہے اسی طرز پر ہمیں مہاراشٹر میں کام کرناہوگا۔
آرگنائزیشن کے صدر موسی مرشد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آرگنائزیشن کے قائد شبیر احمد انصاری کی 75 ویں سالگرہ پر انہیں او بی سی سماج کی طرف سے ایک کروڑ روپیہ دیا جائے اس طرح کا مطالبہ کیاجس کی حاضرین نے تائید کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون دینے کا وعدہ و اعلان کیا۔ اس اجلا س میں کئی نئے لوگوں کاانتخاب بھی عمل میں آیا اور انہیں لیٹر دیاگیا۔

Tags: آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشنپسماندہ طبقاتریاستی اجلاس
ShareTweetSend
Previous Post

دارالعلوم نظامیہ میں 41 خوش نصیبوں کے سروں پرباندھی گئی دستار

Next Post

’جشن ادب‘ کے چوتھے دن اہم ادبی سرگرمیاں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
’جشن ادب‘ کے چوتھے دن اہم ادبی سرگرمیاں

’جشن ادب‘ کے چوتھے دن اہم ادبی سرگرمیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In