منگل, دسمبر 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

تصوف انسانیت سازی کا بہترین عمل ہے: ڈاکٹرارشداکرام احمد

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 28, 2023
in آئینہ شہر
0
تصوف انسانیت سازی کا بہترین عمل ہے: ڈاکٹرارشداکرام احمد
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل اسٹڈیزمیں’’خودی کی نشوونمامیں تصوف کا کردار‘‘ کے عنوان پر ایک مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔صدرشعبہ ڈاکٹر ارشداکرام احمد نے سبھی مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے تصوف کی تاریخ پر مختصراً روشنی ڈالی۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مادیت کے اس دورمیں تصوف کو انسانیت سازی اور سماجی ہم آہنگی کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے۔آج ذہنی دباؤ اور ذہنی صحت جیسے مسائل سے دوچارلوگوں کے لیے تصوف بہترین مرہم اور علاج ہے۔ریختہ کے صوفی نامہ میگزین کے ایڈیٹراورگاؤں گھر فاؤنڈیشن کے بانی جناب سُمن مشرانے اس مذاکرے میں کلیدی خطاب پیش کیا۔ انھوں نے تصوف کے مفہوم اور اس کے عناصر پر سیر حاصل بحث کی اورحضرت محبوب الٰہی حضرت نظام الدین اولیاء کی خانقاہ اور اس میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ہندوستان میں ابھی تک تصوف پر لکھے گئے لٹریچر کی روشنی میں انھوں نے تصوف کی اہمیت اور افادیت کو اُجاگرکرنے کی بہترین کوشش کی۔مذاکرے میں ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سے ڈاکٹر محمد اسجد انصاری ایکسپرٹ ریمارکس کے لیے مدعو تھے۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تصوف کا اصل مقصدعشق حقیقی کی منزل تک رسائی حاصل کرنا اور فنا فی اللہ ہوجانا ہے۔انھوں نے کہا کہ تصوف دراصل انسان کی ’انا‘ کو ختم اور فنا کرنے کا بہترین ذریعے ہے۔ لیکن اس کے لیے ایک مربی کی ضرورت ہوتی ہے جسے تصوف کی زبان میں پیر یا درویش کہاجاتاہے۔اس مقصدکے لیے ایک ادارہ یعنی خانقاہ وجودمیں آئی جہاں لوگوں کا تزکیہ اور ان کی اصلاح کی جاتی تھی۔تصوف دردِدل کی دوا اور انسانیت کے زخموں کا مرہم ہے۔آج خانقاہ کا کلچرختم ہوگیا ہے۔اسی لیے سماج میں اناپرستی عام ہوتی جارہی ہے۔ پروگرام کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ہرپریت کورجس نے نظامت کے فرائض انجام دیے اورصوفی سلسلوں پرعلمی وتحقیقی کاوشوں پر زور دیا۔ انھوں نے طلبا سے بھی کہا کہ وہ تصوف کو عمل کرنے کے لیے نہ سہی لیکن اس کا لٹریچر ضرورپڑھیں۔پروفیسر محمد یوسف نے بھی تزکیۂ نفس اور اصلاحِ باطن پر صوفیاء کے رول کو سراہا اورانسانیت سازی میں تصوف کو اہم قرار دیا۔ ڈاکڑمحمد جاوید حسین کے اظہارتشکر پر پروگرام اختتام پذیرہوگیا۔

Tags: انسانیت سازیتصوفڈاکٹرارشداکرام احمد
ShareTweetSend
Previous Post

حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ کا سالانہ عر س اختتام پذیر

Next Post

کرناٹک الیکشن کے بعد اپوزیشن کے قائدین کے ساتھ ہوگی میٹنگ:نتیش

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

کرناٹک الیکشن کے بعد اپوزیشن کے قائدین کے ساتھ ہوگی میٹنگ:نتیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In