پیر, جون 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عالم اسلام

خلائی اسٹیشن پر 184 دنوں تک قیام کے بعد خلاباز سلطان النیادی کی زمین پر واپسی کا سفر شروع

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 3, 2023
in عالم اسلام
0
خلائی اسٹیشن پر 184 دنوں تک قیام کے بعد خلاباز سلطان النیادی کی زمین پر واپسی کا سفر شروع
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دبئی:متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی خلا میں اپنا چھے ماہ کا تاریخی مشن مکمل کرنے کے بعد زمین کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 184 دنوں تک قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق اتوار کو سہ پہر تین بج کر پانچ منٹ پر مدار سے روانہ ہوئے۔اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول پر سلطان النیادی کے دھماکے کی براہ راست کوریج میں اس لمحے کی عکاسی کی گئی جب انھوں نے آخری الوداعی تقریب میں شرکت کی۔
خلا میں اپنے آخری دن، النیادی نے کیپسول کا دروازہ بند ہونے سے پہلے خلائی اسٹیشن پر اپنے دوستوں کو الوداع کہا۔وہ اسپیس ایکس سوٹ پہنے ہوئے نظرآئے۔انھوں نے کچھ حتمی جانچ کی اور وہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ناسا کے مشن کنٹرول اسٹیشن سے حتمی منظوری کا انتظار کر رہے تھے۔سلطان النیادی امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلاباز اسٹیفن بووین اور ووڈی ہوبرگ اور روسی خلاباز آندرے فیدیف کے ہمراہ پیر کی صبح 8 بج کر 7 منٹ پر فلوریڈا کے ساحل پر اُتریں گے۔انھوں نے اپنے پیغام میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔


اپنی روانگی سے چند گھنٹے قبل، النیادی نے آخری بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا:’’خلا، یہ الوداع نہیں ہے۔ میں آپ سے پھرملوں گا، چاہے وہ آئی ایس ایس کے لیے نیا مشن ہو یا کسی دور کی منزل کے لیے سفر۔ میں اپنے خوابوں کو کامیابیوں میں بدلنے کے لیے اپنے پیارے ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ سب کے اعتماد اور محبت کا ممنون ہوں۔ہماری محفوظ واپسی کی خواہش ہے. ہم جلد ہی ملیں گے‘‘۔
جمعہ کے روز النیادی نے خلا سے زمین کی آخری جھلک کی ایک ویڈیو شیئرکی تھی اور لکھا تھا:’’یہ خوب صورت نظارہ ہمیشہ میرے ذہن پر نقش رہے گا‘‘۔خلا میں اپنے قیام کے دوران میں سلطان النیادی سوشل میڈیا کے ایک شوقین صارف تھے۔وہ اپنے مداحوں ، خلائی شائقین اور پیروکاروں کو خلا میں اپنے مشن کے بارے میں بتاتے رہے تھے۔انھوں نے دنیا بھر کے ممالک اور مقامات کی حیرت انگیز تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔متحدہ عرب امارات کے خلاباز نے مدار میں مجموعی طور پر186 دن گزارے اور ایک خلائی واک مکمل کی، جس کا مجموعی دورانیہ سات گھنٹے اور ایک منٹ تھا۔آئی ایس ایس پر طویل ترین عرب خلائی مشن مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ، النیادی نے مئی میں سعودی خلابازوں علی القرنی اور ریانہ برناوی کے ساتھ بھی آٹھ دن تک کام کیا تھا۔جمعہ کو متحدہ عرب امارات بھر میں الیکٹرانک بل بورڈز پر النیادی کے وطن لوٹنے کی الٹی گنتی دکھائی گئی جس پر لکھا تھا کہ ’’محفوظ سفر، سلطان‘‘۔توقع ہے کہ امریکا میں طبی معائنے کے بعد وطن واپسی پر اماراتی شہری کا ہیرو کی طرح استقبال کیا جائے گا۔

سلطان النیادی خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلاباز ہیں

ناسا کی جانب سے براہ راست نشر کی جانے والی الوداعی تقریب میں سلطان النیادی کو خلا میں اپنے وقت پرغور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ اس تاریخی مشن کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ۔ ایک حیرت انگیز وقت، چھے ماہ، یہ واقعی جلد گزرتے محسوس ہوا۔ہم یہاں ایک خاندان کی طرح کام کرتے تھے… آئی ایس ایس پر چھے ماہ کی سائنسی تحقیق ناقابل یقین تھی‘‘۔
النیادی اپنے ملک سے خلا میں پرواز کرنے والے دوسرے شخص ہیں اور طویل مدت کے لیے خلائی اسٹیشن ٹیم کے حصے کے طور پر امریکی سرزمین سے روانہ ہونے والے پہلے شخص ہیں۔ انھوں نے مدار میں گردش کرنے والی چوکی پر 200 سے زیادہ تجربات کیے۔
ان کے تجربات میں خلا میں انسانی خلیات کی نشوونما کا جائزہ، مائکرو گریویٹی میں آتش گیر مواد کو کنٹرول کرنا، دل، دماغ اور کارٹیلیج افعال پر ٹشو چپ کی تحقیق، نیند کے معیار کا مطالعہ کرنا جس کا مقصد خلابازوں کے لیے توسیعی خلائی مشنوں کے دوران میں نیند کے معیار اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی کی تیاری میں مدد کرنا اور انسانی دل پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے آئی ایس ایس پر دیکھ بھال کے کام بھی کیے ہیں۔

Tags: خلائی اسٹیشنخلابازسلطان النیادی
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی انڈیا اتحاد سے بری طرح خوفزہ : راجیو رنجن

Next Post

گہلوت نے لوک فنکاروں سے فلاحی اسکیموں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مہاتما گاندھی کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں: گہلوت

گہلوت نے لوک فنکاروں سے فلاحی اسکیموں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025
اجین کے "شرمناک” واقعہ پر شدید ردعمل

14سالہ بچی کی عصمت دری ، ملزمین گرفتار

جون 22, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

مودی کو نعرے وضع کرنے کے فن میں مہارت: راہل

جون 21, 2025
سکھو کے آبائی علاقے میں محکمہ انکم ٹیکس کا چھاپہ

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 1.39 فیصد کمی

جون 21, 2025
کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

کشمیر کےاسکولوں میں گرمائی تعطیل کااعلان

جون 21, 2025
طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In