بدھ, ستمبر 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کویت کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 17, 2022
in خاص خبریں, دیار وطن
0
کویت کی  نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):کویت میں وزراء کے ردوبدل کے بعد تشکیل پانے والی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح نے سوموار کو نئی حکومت میں شامل وزراء سے حلف لیا ہے۔ العربیہ کی خبر کے مطابق کویتی ولی عہد نے حکمران امیرکے بیشتر فرائض اور اختیارات سنبھال رکھے ہیں۔وہ حکومت اور منتخب پارلیمنٹ کے درمیان تعطل کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس کی وجہ سے کویت میں مالی اصلاحات میں رکاوٹ پڑی ہے۔
متعدد قانون سازوں نے ستمبر میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی نئی کابینہ میں ’’عکاسی‘‘ نہ ہونے احتجاج کیا تھا اور5 اکتوبر کو شیخ مشعل کی طرف سے منظور کردہ کابینہ کو عوامی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔گذشتہ ماہ منعقدہ انتخابات میں حزب اختلاف کے ارکان نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔
اس کی وجہ سے ولی عہدنے پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس کومؤخرکردیا تھا۔یہ اجلاس گذشتہ ہفتے منعقد ہوناتھا۔ اس کے بعد وزیراعظم شیخ احمد نواف الصباح نے قانون سازوں کے ساتھ بات چیت کی اور اتوار کو تشکیل شدہ نئی کابینہ کا اعلان کیا تھا۔ان میں تیل اورخارجہ امور کے نئے وزراء شامل ہیں۔
نئے وزیرخارجہ شیخ سالم عبداللہ الصباح اس سے قبل امریکا اورکوریا میں سفیر اور اقوام متحدہ میں کویت کے مشن میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عبدالوہاب الرشید کو وزارت خزانہ کا قلم دان سونپا گیا ہے۔
وزیر تیل بدرالملا ایک سابق قانون ساز ہی۔ وہ پارلیمنٹ کی بجٹ کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ کویت میں تیل کی پالیسی ایک سپریم پٹرولیم کونسل وضع کرتی ہے۔کویت کی حکومت اور پارلیمنٹ کے مابین تعطل کی وجہ سے گذشتہ دوعشروں کے دوران میں کابینہ میں متعدد مرتبہ ردوبدل کیا گیا ہے اور مقننہ کو تحلیل کیا گیا ہے ،جس سے ملک میں سرمایہ کاری اور اصلاحات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ولی عہدشیخ مشعل نے جولائی میں شیخ احمد کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا جب حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے دھرنا دیا تھا مگر اس کے بعد شیخ مشعل نے اگست میں پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا تھا۔سابق وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح نے اپریل میں اپنے خلاف اسمبلی میں عدم تعاون کی تحریک سے قبل استعفا دے دیا تھا۔کویت پارلیمانی جماعتوں کو اجازت نہیں دیتا لہٰذا قانون ساز انفرادی طور پر مہم چلاتے ہیں اور ڈھیلے ڈھالے اتحاد تشکیل دیتے ہیں۔
کویت میں اب بھی خطۂ خلیج میں واقع دوسرے ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کھلا سیاسی نظام رائج ہے۔البتہ امیرکویت ریاستی معاملات میں حتمی اختیار رکھتے ہیں اور ان کا فرمودہ حرفِ آخر ہوتا ہے۔

Tags: کویتنئی کابینہ
ShareTweetSend
Previous Post

منیش سسودیا سے متعلق ہتک عزت کے معاملہ میں منوج تیواری کی اپیل مسترد

Next Post

ملائم سنگھ کی باقیات ہری دوار میں سپرد آب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ملائم سنگھ کی باقیات ہری دوار میں سپرد آب

ملائم سنگھ کی باقیات ہری دوار میں سپرد آب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے  قابل اعتراض تبصرہ

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے قابل اعتراض تبصرہ

ستمبر 13, 2025
سوشیلا نے سنبھالی  نیپال میں اقتدار کی کمان

سوشیلا نے سنبھالی نیپال میں اقتدار کی کمان

ستمبر 13, 2025
ریڈ ٹیپ کے مختلف  ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ریڈ ٹیپ کے مختلف ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ستمبر 13, 2025
ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ستمبر 9, 2025
اسرائیل میں بس  پر فائرنگ،7 افراد کی موت

اسرائیل میں بس پر فائرنگ،7 افراد کی موت

ستمبر 8, 2025
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

انتخابی تیاریوں میں نتیش ہوئے مصرف

ستمبر 8, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

پولیس نے میری گاڑی کا8لاکھ کا چالان کردیا:اکھلیش

ستمبر 5, 2025
درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

ستمبر 5, 2025
جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

ستمبر 5, 2025
دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

ستمبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In