اتوار, مئی 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 15, 2023
in کھیل ایکسپریس
0
ٹیم انڈیا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
0
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

محمد شامی کی تباہ کن بولنگ کے باعث نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں شکست

ممبئی: ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان نے محمد شامی کی تباہ کن بولنگ پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 398 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 327 رنز بناسکی۔ ہندوستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی 7 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اس کے دونوں اوپنرز ڈیون کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر 39 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، دونوں کو محمد شامی نے آؤٹ کیا۔ ایسے میں ڈیرل مچل اور کپتان کین ولیمسن کے درمیان 181 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے نیوزی لینڈ کو جیت کی امید دلائی۔ تاہم 220 کے مجموعے پر بھارتی بولر محمد شامی ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کے لیے مردِ بحران ثابت ہوئے اور انہوں نے پہلے 69 رنز بنانے والے کین ولیمسن اور پھر اسی مجموعے پر ٹام لیتھم کو صفر پر آؤٹ کردیا۔

ڈیرل مچل کا ساتھ گلین فلپس نے نبھایا، دونوں کے درمیان 75 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم اس مجموعے پر 41 رنز بنانے والے فلپس کو جسپریت بمرا نے آؤٹ کردیا۔ نیوزی لینڈ کے نئے آنے والے بلے باز مارک چیپمین بھی صرف 2 رنز کے مہمان ٹھہرے جنہیں کلدیپ یادیو نے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کروایا۔ ایک جانب کھڑے ڈیرل مچل بھی رن ریٹ کے سامنے ہمت ہار گئے اور 46ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔محمد شامی کی 7 وکٹوں کے علاوہ جسپریت بمرا، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ لی۔اسکے بعد بھارتی بولرز نے یکے بعد دیگرے کیوی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا کر 327 رنز پر اسکی اننگز تمام کردی۔

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کپتان روہت شرما نے شُبمن گِل کے ساتھ اننگ کا آغاز کیا۔دونوں بیٹرز نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور اسکور 8.2 اوورز میں 71 رنز پر پہنچایا جس کے بعد بھارت کی پہلی وکٹ گر گئی۔ کپتان روہت شرما کو ٹِم ساؤتھی نے 47 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔اپنی اننگ کے دوران روہت شرما نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی بنایا۔روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف 50 واں چھکا لگا کر ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑا۔

بعدازاں شُبمن گِل اور ویرات کوہلی نے پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 164 رنز تک پہنچایا جس کے بعد شُبمن گِل 79 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔اس کے بعد دوسری وکٹ پر ویرات کوہلی اور شریاس ایر کے درمیان 164 رنز کی دھواں دار پارٹنرشپ لگی جس نے بھارت کو بڑے ہدف کی جانب گامزن کردیا۔ ویرات کوہلی 117 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ شریاس ایر نے 70 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔ اختتامی لمحات میں کے ایل راہول نے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ شبمن گل آخری اوور میں دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے اور 80 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔


نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 100 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹرینٹ بولٹ 10 اوورز میں 80 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کی ٹیم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والی ٹیم ہے، اُمید ہے آج کا میچ اچھا ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ہم بھی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہماری ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل،ٹام لیتھم، گلین فلیپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔ بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کماریادیو، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، جسپریت بمرا، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل تھے۔ ہندوستان اس ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے اپنے تمام 9 میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے مرحلے میں اپنے 5 میچز جیتے تھے۔خیال رہے کہ دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

Tags: ٹیم انڈیاسیمی فائنلمحمد شامینیوزی لینڈورلڈ کپ
ShareTweetSend
Previous Post

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں دلدوز سڑک حادثہ، کم سے کم 38 جاں بحق

Next Post

ووٹ ذات اور مذہب کی بات کرنے سے نہیں حاصل ہوتے : پرینکا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
مودی نے اپنی 50 منٹ کی تقریر میں 50 بار کانگریس کا نام لیا: پرینکا

ووٹ ذات اور مذہب کی بات کرنے سے نہیں حاصل ہوتے : پرینکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In