گروگرام(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): گروگرام کے سیکٹر 49 میں شدید آتشزدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ گھسولا گاؤں کا ہے جہاں پیر کے روز کم و بیش 200 جھگیاں آگ کی نذر ہو گئیں۔ شہر کے چار فائر بریگیڈ مراکز سے آگ بجھانے کے لیے 20 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ آگ اتنی زبردست تھی کہ دھواں اور لپٹیں دور تک دکھائی دے رہی تھیں۔ قومی آواز ڈاٹ کام کی اطلاع کے مطابق آگ سے جھگیوں میں رکھا سامان بھی جل کرخاک ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ میں شدت اس وقت بڑھ گئی جب یکے بعد دیگرے سلنڈر پھٹنے شروع ہوئے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 150 سے زائد سلنڈر دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئے جس نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں میں جھگیاں بنا کر لوگوں سے کرایہ وصول کیا جا رہا تھا۔ یعنی ان جھگیوں میں غریب لوگ کرایہ دے کر رہتے تھے۔ تقریباً دو سال قبل بھی اسی جگہ پر جھگیوں میں آگ لگنے سے کافی نقصان ہوا تھا۔ ان جھگیوں کے آس پاس کئی ایکڑ میں تقریباً ایک ہزار جھگیاں بنی ہوئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعہ آگ پر قابو پا لینے سے دیگر جھگیاں نذرِ آتش ہونے سے بچ گئیں۔
@DC_Gurugram @MunCorpGurugram @gurgaonpolice @HTGurgaon major fire has broke out at Sec 49 Ghasola Village Gurgaon Jhuggi basti (near SPR). Various high intensity blasts possible that LPG cylinders getting blasts.. https://t.co/FV0bnocMyb pic.twitter.com/mo8IJAmyV6
— The Nile_Gurgaon49 (@TheNile_49) January 9, 2023
موصولہ اطلاعات کے مطابق کھانا بناتے وقت کسی ایک جھگی میں آگ لگی تھی جو دھیرے دھیرے دوسری جھگیوں تک پہنچ گئی۔ ایف ایس او نریندر سنگھ نے بتایا کہ جھگیوں میں آگ لگنے کی خبر 11 بج کر 55 منٹ پر ملی تھی۔ آگ بجھانے کے لیے سیکٹر 29، ادیوگ وِہار، سیکٹر 37 اور بھیم نگر فائر بریگیڈ مراکز سے فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ جھگیوں میں آگ تیزی سے پھیلی اور کچھ ہی دیر میں اس نے 200 جھگیوں کو زد میں لے لیا۔ آگ پھیلتے ہی جھگیوں میں کھانا وغیرہ بنانے کے لیے رکھے گئے سلنڈر پھٹنے لگے۔