میڈرڈ: اسپین کی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر شور کرنے والے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر اندھے، گونگے بہرے ہوگئے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کے حملے کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
ہسپانوی وزیر نے عالمی رہنماؤں کے دہرے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری سے اسرائیل پر پابندی لگائے، اسرائیل، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، صہیونی فوجی 34ویں روز بھی غزہ کے نہتے لوگوں پر بمباری کرکے انسانیت کی تذلیل کررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری آگے بڑھ کر اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے اور غزہ کے مظلوم لوگوں کی امدا کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، غزہ کے اسپتالوں پر بمباری کرنا انسان دشمنی ہے، جنگ میں اسپتالوں پر بمباری کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی ادارے غزہ پر صہیونی فوجیوں کی بمباری پر صرف مذمتی بیانوں تک محدودہ ہیں، کئی ممالک کے سربراہان نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارے عملی اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کرے۔