پیر, فروری 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں الیکشن

اڈیشہ کو لوٹنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا: مودی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 29, 2024
in الیکشن
0
ہندوستان بنے گا دنیا کی تیسری بڑی طاقت:مودی
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

باری پاڑا/ ریمونا/ کیندرپارا (اڈیشہ)، 29 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ اڈیشہ میں کانگریس اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے دور حکومت میں ہونے والے بدعنوانی کے تمام معاملات کی جانچ کی جائے گی اور ریاست کو لوٹنے والوں کو سزا دی جائے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، یہ ہے ‘مودی کی گارنٹی’۔

مسٹر مودی نے اڈیشہ میں اپنی انتخابی مہم کے چوتھے مرحلے کے دوران انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور بی جے ڈی دونوں حکومتوں پر ریاست میں غربت کے لیے ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اوڈیشہ پر 50 سال حکومت کی، جبکہ بی جے ڈی نے گزشتہ 25 سالوں سے ریاست پر حکومت کی ہے۔ انہوں نے دونوں پارٹیوں پر اڈیشہ کے لوگوں کو ترقی کے نام پر دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اڈیشہ معدنیات اور دیگر وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ریاست نے مطلوبہ اقتصادی ترقی نہیں دیکھی ہے اور لوگ اب بھی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے عہد کیا کہ بدعنوانی، ریاست کو لوٹنے اور اڈیشہ کے لوگوں کی امنگوں کو چکنا چور کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ بی جے ڈی لیڈر جن کے پاس پہلے سائیکل بھی نہیں تھی، اب لگژری کاریں ہیں اور انہوں نے بدعنوانی کے ذریعے بہت پیسہ اکٹھا کیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ ان سے لوٹی گئی رقم واپس لی جائے گی۔ وزیر اعظم نے لوگوں سے لوک سبھا اور اسمبلی دونوں انتخابات میں بی جے پی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی اور ریاست میں ‘ڈبل انجن’ حکومت کی تشکیل کی وکالت کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس کے ساتھ ہی اڈیشہ ملک کی نمبر ایک ریاست بن جائے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ 10 سال پہلے لوگ سمجھتے تھے کہ کرپشن اور دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا لیکن گزشتہ 10 سالوں میں ملک ان مسائل سے آزاد ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اب ریکارڈ ووٹنگ کے ساتھ جمہوریت کا جشن منا رہے ہیں۔ 2014 سے پہلے ہندوستان عالمی معیشت میں 11ویں نمبر پر تھا اور آج پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

Tags: اڈیشہانتخابی ریلیبی جے ڈیجیلحکومتریاستلوٹوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

امت شاہ کو پنجاب کی تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے: سنجے سنگھ

Next Post

مودی کو سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں:ممتا بنرجی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مودی کو سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں:ممتا بنرجی

مودی کو سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں:ممتا بنرجی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In