جمعرات, اکتوبر 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ٹرمپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے:صدرِ روس

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 12, 2023
in اخبارجہاں
0
ٹرمپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے:صدرِ روس
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے منگل کے روز اپنے سابق امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کی ہے۔انہوں نے موجودہ امریکی انتظامیہ پر ٹرمپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سال 2024ء میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو آئندہ سال ہونے والے الیکشن میں صدر جوبائیڈن کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی مہم چلانے پر سیاسی ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کریملن جس کے ٹرمپ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں نے طویل عرصے سے سابق امریکی صدر کا دفاع کیا ہے۔ روس پر امریکا میں ہونے والے الیکشن میں مداخلت کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پوتین نے روس کے مشرق بعید میں واقع ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ "ٹرمپ کے ظلم و ستم کے حوالے سے یہ ہمارے لیے اور موجودہ ماحول میں اچھا ہے، کیونکہ یہ امریکی نظام کی خرابی کی عکاسی کرتا ہے”۔انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ان کے حریف کی طرف سے سیاسی انتقام کےئ تحت روا ارکھا گیا ظلم ہے۔”صدر پوتین نے مزید کہا کہ "یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کس سے لڑ رہے ہیں۔ سوویت دور میں امریکا کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ’امریکی سرمایہ داری کا سفاک چہرہ‘۔فروری 2022ء میں پوتین کے یوکرین پر حملے کے بعد سے واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات اپنی نچلی ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
منگل کے روزپوتین نے کہا کہ وہ روس کے بارے میں امریکی خارجہ پالیسی کے موقف میں کسی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتے۔ انہیں اس سے کوئی سرو کار نہیں کہ آئندہ سال [2024ء] میں امریکا میں کون صدر منتخب ہوتا ہے۔انہوں نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ امریکی شہریوں میں روس مخالف جذبات کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موجودہ حکام امریکی معاشرے کو روس مخالف جذبے سے چلا رہے ہیں۔”ولادی میر پوتین نے کہا کہ انہوں نے ایسا کیا اور اب جہاز کو دوسری طرف موڑنا کسی نہ کسی طرح بہت مشکل ہو جائے گا۔ٹرمپ اور ان کے دو بیٹوں کو اکتوبر سے دسمبر کے آخر تک دھوکہ دہی کے الزام میں تین ماہ کے دیوانی مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ نیویارک کی ریاستی عدالتوں نے ٹرمپ پر 2011 سے 2021 کے درمیان اپنے اثاثوں میں اربوں ڈالر کی "اضافہ” کرنے کا الزام لگایا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں واپسی کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کو یہ انتخابات جیتنے کا سب سے زیادہ امکان سمجھا جا رہا ہے۔ابتدائی سماعت ستمبر کے آخر میں ہونے والی ہے۔اس دیوانی مقدمے سے پہلے نیویارک کی ریاست کے اٹارنی جنرل (علاقائی وزیر انصاف کے مساوی) لیٹیا جیمز نے جمعہ کو مقامی سپریم کورٹ کو بتایا کہ ٹرمپ اور ان کے دو بیٹوں ڈونلڈ جونیئر اور ایرک کے خلاف سینکڑوں صفحات پر مشتمل دستاویزات تیار ہیں۔ستمبر 2022ء میں جج کی طرف سے دائر کی گئی شکایت میں ٹرمپ، ان کے دو بیٹوں اور ٹرمپ فیملی گروپ سے ٹیکس اور مالی فراڈ کے الزام میں ہرجانے کے لیے 250 ملین ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔پراسیکیوٹر نے ریپبلکن سیاست دان اور ان کے دو بیٹوں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بینکوں سے بہتر شرائط پر قرض حاصل کرنے کے لیے گروپ کے اثاثوں کی قیمتوں میں "جان بوجھ کر” ہیرا پھیری کی۔30 اگست کو جیمز کی طرف سے سامنے آنے والی عدالتی دستاویزات کے مطابق ٹرمپ پر 2011ء سے 2021ء کے درمیان ہر سال "اپنے اثاثوں کی مالیت میں اربوں ڈالر کا جھوٹا اضافہ” کرنے کا شبہ ہے۔

Tags: ڈونلڈ ٹرمپسابق امریکی صدرسیاسی انتقامولادیمیر پوتین
ShareTweetSend
Previous Post

لیبیا میں سمندری طوفان کے باعث 3000، ہلاکتیں 5000 افراد لاپتہ

Next Post

زمین سے تین گنا بڑا ستارہ دریافت کرنے کاماہرین فلکیات کادعویٰ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
زمین سے تین گنا بڑا ستارہ دریافت کرنے کاماہرین فلکیات کادعویٰ

زمین سے تین گنا بڑا ستارہ دریافت کرنے کاماہرین فلکیات کادعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In