جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ترکیہ کا سوئیڈن کی نیٹو رکنیت کے لیے حمایت واپس لینے کا اعلان

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 24, 2023
in اخبارجہاں
0
ترکیہ کا سوئیڈن کی نیٹو رکنیت کے لیے حمایت واپس لینے کا اعلان
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

انقرہ(ایجنسیاں)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارت خانے کے قریب احتجاج اور اس میں قرآن نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد سوئیڈن کو اب یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ ترکیہ اس کی نیٹو رکنیت کے لیے حمایت کرے گا۔تین دن قبل ہفتے کو اسٹاک ہوم میں سوئیڈن کی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت کے معاملے پر ترکیہ کے خلاف احتجاج ہوا تھا۔ سوئیڈن کے لیے مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکیہ کی حمایت ضروری ہے جس کے بغیر وہ اس اتحاد کا رکن نہیں بن سکتا۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پیر کو کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب میں کہا کہ وہ جو ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے ایسے کسی بھی توہین آمیز عمل کی اجازت دینے کے بعد، اب ان کو نیٹو کی رکنیت کے حصول کے لیے ترکیہ کی حمایت کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ دہشت گرد تنظیموں کے ارکان اور اسلام کے دشمنوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور ان کا تحفظ کر رہے ہیں تو پھر آپ کے لیے ہماری تجویز ہے کہ اپنے ملک کے تحفظ کے لیے ان کی ہی حمایت حاصل کریں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سوئیڈن کے وزیرِ خارجہ توبیاس بیلسترم نے صدر ایردوان کے بیان پر فوری طور پر کوئی بھی ردِ عمل نہیں دیا۔ البتہ ’رائٹرز‘ کو ارسال کیے گیے تحریر جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اصل میں انہوں نے کہا کیا ہے۔گزشتہ برس کے آغاز پر روس نے یورپی ملک یوکرین کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تو بعض ممالک کو اپنی سیکیورٹی کے خدشات لاحق ہوئے۔ ایسے میں سوئیڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کی رکنیت کے حصول کے لیے درخواست دی تاہم یہ دونوں ممالک اس وقت تک نیٹو کے رکن نہیں بن سکتے جب تک اس اتحاد کے تمام 30 رکن ممالک اس کے حق میں نہ ہوں۔قبل ازیں ترکیہ یہ بھی کہہ چکا ہے کہ سوئیڈن کرد عسکریت پسندوں اور 2016 میں ترک حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے گروہ کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کرے۔ ترکیہ کرد عسکریت پسندوں اور حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے گروہ کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ سوئیڈن اور فن لینڈ نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔البتہ انہوں نے صدر ایردوان کے بیان کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ بالآخر یہ ایک فیصلہ اور اتفاقِ رائے ہے کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کو ترکیہ سے بات کرنی ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایسی کتابوں کو نذرِ آتش کرنا جو کہ مقدس ہوں ایک انتہائی توہین آمیز عمل ہے۔ ان کے بقول امریکہ آگاہ ہے کہ سوئیڈن میں ہونے والے معاملے کے پیچھے کون ہو سکتا ہے، جو کہ جان بوجھ کر اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا۔ڈنمارک کی دائیں بازو کی جماعت ’ہارڈ لائن‘ کے رہنما راسموس پلڈان نے سوئیڈن میں احتجاج میں قرآن نذرِ آتش کیا تھا۔ راسموس پلڈان ڈنمارک کے ساتھ ساتھ سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتے ہیں۔راسموس پلڈان ماضی میں کئی بار ایسے مظاہرے کر چکے ہیں جن میں قرآن کو نذرِ آتش کیا گیا تھا۔متعدد عرب ممالک جن میں سعودی عرب، اردن، کویت شامل ہیں، انہوں نے اس مظاہرے کی مذمت کی ہے۔

Tags: ترکیہسوئیڈننیٹو
ShareTweetSend
Previous Post

ایران میں احتجاج کے دوران 3 خاتون صحافی گرفتار

Next Post

لکھنؤکے حضرت گنج میں پانچ منزلہ عمارت منہدم،5افراد ہلاک

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
لکھنؤکے حضرت گنج میں پانچ منزلہ عمارت منہدم،5افراد ہلاک

لکھنؤکے حضرت گنج میں پانچ منزلہ عمارت منہدم،5افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In