اندور (یو این آئی) مشہور ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھار نے مدھیہ پردیش کے اندور کے تیجاجی نگر تھانہ علاقے کی سائی باغ کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ویشالی ٹھاکر نے تیجا جی نگر تھانہ علاقہ کے تحت سائی باغ کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کل رات پھندہ لگا کر خودکشی کرلی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس کو جائے واقع سے ایک خودکش نوٹ بھی ملا ہے۔ پولس اس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد جانچ کر رہی ہے۔ وہ پچھلے ایک سال سے یہاں رہ رہی تھی۔
ویشالی ٹھاکر نے ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ جیسے کئی ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔