پٹنہ(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک/ایجنسیاں) بہار میں 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے اسکول میں پڑھانے والے 70 سالہ استاد کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔جب اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوا تو آخرکار پولس کی شبیہ کو خراب ہوتے دیکھ اعلیٰ اہلکاروں نے معطلی کی تلوار ان دونوں خاتون پولس اہلکاروں پر لٹکائی اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ بہار پرلس کا چہرہ بے رحم نہیں ہے۔
#बिहार के #कैमूर जिले में महिला #पुलिस से एक बुजुर्ग शिक्षक पर जमकर बरसाएं डंडे। @chauchakmedia @NitishKumar @bihar_police #Biharnews #Kaimoornews #Bhabhua #Kaimoor#News #Viral #Trending #Bihar #NitishKumar #ChauchakMedia#BhabhuaBihar @Twitter @YadavTejaswi1 pic.twitter.com/gJM7TU4cLC
— चउचक मीडिया (@chauchakmedia) January 21, 2023
میڈیا کے مطابق 70 سالہ استاد نول کشور پانڈے 40 سال سے پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسکول کے بچوں کو پڑھا کر سائیکل پر گھر واپس جانے والے بزرگ ٹیچر کی سائیکل سڑک پر گرنے کے باعث وہاں ٹریفک جام ہو گیا جس کو اٹھانے میں مشکل پیش آنے پر 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے استاد پر لاٹھی چارج کر دیا۔ میڈیا کے مطابق نول کشور پانڈے روزانہ اسی راستے سے اپنی سائیکل پر پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو پڑھانے جاتے تھے۔
خواتین پولیس اہلکاروں کی بزرگ استاد سے بدسلوکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تو نہ چاہتے ہوئے بھی حکام کو ایکشن لنا پڑ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمور کے پولس کپتان نے نندنی کماری اورجینتی کماری کو فوری اثر سے تین ماہ کیلئے معطل کردیاہے۔