بنگلورو (یو این آئی) کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کا ایڈولف ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا راج کچھ دن اور چلے گا۔
انہوں نے کہا، "انہیں آنے دیجئے۔ وہ وزیراعظم ہیں۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ بی جے پی سو بار اقتدار میں آئے گی تو میں واضح کر دوں گا کہ ایسا نہیں ہوگا۔
مسٹر سدارامیا نے کہا، "لوگ یقین نہیں کریں گے، لیکن ہٹلر کے ساتھ کیا ہوا؟ کچھ دنوں تک وہ شان سے گھومتا رہا۔ بینیٹو مسولینی اور فرانسسکو فرینک کا کیا ہوا؟ وہ (وزیراعظم مودی) بھی کچھ دن اسی طرح ہی گھومیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وی ڈی ساورکر نے ایڈولف ہٹلر سے تحریک لے کر ہندوستان میں "ہندوتو” کا پرچار کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے حالیہ دنوں میں ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور سیاسی تشدد کی صورت میں دکشینہ کنڑ کو ہندوتوا کی تجربہ گاہ میں تبدیل کرنے کا بھی بی جے پی پر الزام لگایا۔