بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ایران میں دو خواتین کو سزائے موت

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 7, 2022
in اخبارجہاں
0
ایران میں دو خواتین کو سزائے موت
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حکام نے زہرا سیدیغی اور الہام چو ب دار پر’ کرپشن آن ارتھ‘ کا الزام عائد کیا ہے

تہران( ایجنسیاں):ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “ارنا” نے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایران میں دو خواتین کو سزائے موت کا حکم سنایاگیا ہے۔ اس سزا کی بڑے پیمانے پر آن لائن مذمت کی جارہی ہے۔
حکام نے زہرا سیدیغی اور الہام چو ب دار پر’ کرپشن آن ارتھ‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ اصطلاح اکثر ایرانی حکومت کے خلاف کام کرنے کی کوشش کو بیان کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے نوجوان خواتین کو ورغلایا لیکن بیرون ملک قائم حقوق انسانی کے گروپوں نے ان دونوں خواتین کو مقامی’ گے اینڈ لز بین‘ یعنی ہم جنس پرستوں کے حقوق کی سرگرم کارکن بتایا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ان خواتین کی سرگرمیوں کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔ بس یہ کہا کہ انہوں نے نوجوان خواتین سے بیرون ملک بہتر تربیت اور روز گار کے بہتر مواقع کا وعدہ کرکے انہیں ورغلایا۔ ملک کے شمال مغربی شہر ارمیا کی انقلابی عدالت نے ان خواتین کو موت کی سزا سنائی۔ انہیں اپیل کا حق حاصل ہے۔
حقوق انسانی کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اس سال کے اوائل میں سیدیغی کی شناخت حقوق انسانی کا دفاع کرنے والی کی حیثیت سے کی تھی۔ تنظیم نے کہا تھا کہ کئی مہینوں سے ان کی حراست کا سبب ان کے جنسی رجحانات ، صنفی شناخت، اور ایل جی بی ٹی کے حقوق کے دفاع میں ان کی میڈیا پوسٹس اور بیانات تھے۔
ناروے میں رجسٹرڈ حقوق انسانی کی تنظیم ہینگا جو ایران کے مغربی کردستان صوبے میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھتی ہے، بتایا ہے کہ اسی طرح سیکیورٹی فورسز نے چو ب دار کو ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کے الزام میں حراست میں لیا۔ ایرانی قانون کے تحت قتل، آبرو ریزی، منشیات کا کاروبار اور لواطت ایسے جرائم ہیں جن پر سزائے موت دی جا سکتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران، چین کی طرح دنیا میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ملکوں میں شامل ہے۔
ہم جنس پرستی ایران میں غیر قانونی ہے۔ ایران گے، لز بین۔ٹرانس جنڈر اور بائی سیکسوئل لوگوں کے لئے دنیا کی بدترین جگہوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔اور وہاں جبر و ستم کا خوف اتنا زیادہ ہے کہ بعض “گے اور لز بین “ لوگوں نے دوسرے ملکوں میں پناہ لینے کی کوشش کی اور یہ پناہ حاصل بھی کی۔ اس سال کے اوائل میں اطلاعات کے مطابق ایران میں دو ہم جنس پرست مردوں کو لواطت کے الزام میں سزائےموت دی گئی تھی۔

Tags: ایرانسزائے موت
ShareTweetSend
Previous Post

آسام میں ایک اور مدرسہ کاانہدام

Next Post

شام کے شہرحلب پر اسرائیل کا فضائی حملہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
شام کے شہرحلب پر اسرائیل کا فضائی حملہ

شام کے شہرحلب پر اسرائیل کا فضائی حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In