نئی دہلی(یو این آئی) بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتے ہوئے مہمان خصوصی اور کابینی وزیر سیاحت اور ثقافت ستپال مہاراج نے کہا کہ اتحاد ایک طاقت ہے جس سے ہمارا ملک مضبوط ہوگا یہ بات انہوں نے ‘قرآن پاک خطاطی کے آئینے میں’ کی نمائش اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر ایس فاروق کو عربی رسم الخط کا ایک یادگارنشان بھی پیش کیا مہمان ذی وقار شری پرماتھیش راتھ، سابق قونصل جنرل آف انڈیا، نیویارک اور ارجنٹائن کے سفیر نے لکھا کہ یہ نمائش بہترین ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر ایس. فاروق کو قرآن کے 80 سال پرانے دو نسخے بھی پیش کیے گئے۔
مہمان ذی وقار ہمدرد یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اے۔ حق اور ڈاکٹر ایم فاروق، سابق سربراہ شعبہ آرتھو ایمس، دہلی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق کے قرآن کریم کے اس ذخیرہ کے مجموعہ کو سراہا۔
مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تمام کمیونٹیز کے مرد و خواتین، نوجوانوں اور بچوں کے ہجوم نے قرآن پاک کی آیات کے ساتھ کندہ قیمتی نوشتہ جات اور فرانسیسی، چینی، گڑھوالی اور کماؤنی گورمکھی سمیت مختلف 73 زبانوں میں اس کے تراجم کا مشاہدہ کیا۔آخر میں ڈاکٹر آر ۔ کے۔ بخشی نے خطاطی کے آئینہ میں قرآن پاک کی نمائش کے دوسرے دن مہمان خصوصی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا جو آج شام 5 بجے ختم ہوئی۔
اس موقع پر گلوکار بوبی کیش، اداکارہ سومیا، ایوی نندا، ستیش شرما، ڈاکٹر آئی پی۔ پانڈے، سید ہارون احمد، سید فرخ احمد، ڈاکٹر فیصل احمد، سید منیر احمد، سید عمران احمد، جہانگیر احمد، مفتی سلیم قاسمی، مفتی وصی اللہ، مفتی ضیاء اور اتراکھنڈ، یو پی اوردہلی کے مختلف شہروں سے سے آئے ہوئے بہت سے لوگ موجود تھے۔قبل ازیں پروگرام کا آغاز قاری محمد یاسین جنرل سکریٹری انجمن خدمت الہند ایران کلچرل ہاؤس نئی دہلی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔