بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب جہانِ اردو

ممبئی کےاردو کتاب میلے کے پانچویں دن متعدد ادبی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد

Hindustan Express by Hindustan Express
جنوری 11, 2024
in جہانِ اردو
0
ممبئی کےاردو کتاب میلے کے پانچویں دن متعدد ادبی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی(یواین آئی) قومی اردو کونسل کے اہتمام اور انجمن اسلام کے اشتراک سے ممبئی کے باندرہ کرلاکمپلیکس میں نو روزه قومی اردو کتاب میلہ نہایت خوب صورتی کے ساتھ جاری ہے۔ اس میلے میں ملک بھر کے 180 سے زائد کتاب فروش اور ناشرین شرکت کر رہے ہیں اور محبان اردو خصوصا تعلیمی ادارے اور ان کے طلبہ و طالبات اس میلے کے تئیں غیر معمولی دلچسپ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور روزانہ لاکھوں کی کتابیں خرید رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روزانہ مختلف النوع ادبی و ثقافتی پروگراموں کا سلسلہ بھی جاری ہے چنانچہ آج پانچویں دن کے پہلے سیشن میں غیر اردو داں حضرات میں اردو کی ترغیب کے عنوان سے محفل مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا اہتمام ہماری پرتھا فاؤنڈیشن کے ذریعے کیا گیا تھا، جس کی نظامت نوجوان شاعر سدھارتھ شانڈلیہ نے کی۔ نریندر بنڈایے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میری مادری زبان گو کہ اردو نہیں ہے،مگر شروع سے میرا تعلق سنیما کے شعبے سے رہا ہے، جس کی وجہ سے میں بچپن سے اردو زبان سے جڑا ہوا ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ آج مراٹھی کے کئی ایسے ادیب ہیں ، جنہوں نے اردو سیکھی اور اب وہ اردو ادب کے ذخیرے کو مراٹھی میں منتقل کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے متعدد مراٹھی ادیبوں کے تراجم اور تخلیقات کا ذکر کیا۔ مادھو بروے نور نے اردو ادب کی تاریخ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو میں ایک بہت طویل فہرست ہے غیر مسلم اردو ادیبوں کی جنھوں نے اردو کی تمام اصناف کے فروغ میں اپنا غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔
ساغر ترپاٹھی نے کہا کہ اردو زبان گنگا جمنی تہذیب کی نماینده زبان ہے جس میں ہندوستان کی تمام زبانوں کے الفاظ و محاورات پائے جاتے ہیں۔ اس زبان میں ستر فیصد سے زائد الفاظ سنسکرت کے ہیں اور یہ خالص ہندوستانی الاصل زبان ہے، اردو محبت کی زبان ہےتہذیب و تمدن کی زبان ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی دوسری زبانوں کا مستقبل جو بھ ی ہو مگر اردو کا مستقبل بہت تابناک ہے۔ اس موقعے پر شرکا نے اردو سمیت ہندوستانی زبانوں کو درپیش مسائل پر بھی بات کی اور خصوصا اعلی تکنیکی و سائنسی تعلیم میں مادری زبانوں کی شمولیت پر زور دیا۔ دوسرا سیشن اردو افسانہ نئی صدی میں کے عنوان سے بزم ریختہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد کیا گیا، جس کی نظامت رسالہ تکمیل کے ایڈیٹر عامر اصغر نے کی جبکہ صدارت محمد رفیع انصاری نے کی۔ اس مجلس میں ایم مبین نے اردو افسانے کے موضوعات
کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو افسانے کو کبھی موضوعاتی بحران کا سامنا نہیں ں رہا، ہماری ادبی تحریکوں اور معاشرتی ضروریات و مسائل نے افسانہ نگاروں کو بہت سے موضوعات دیے ، جنھیں ہر دور کے افسانہ نگاروں نے بڑی خوبی سے برتا ہے اور آج کے افسانہ نگار بھی موجودہ صدی کے مسائل کی عکاسی بڑی خوبی سے کر رہے ہیں۔ اشتیاق سعید نے کہا کہ انفارمیشن ٹکنالوجی نے آج کے قاری کی سوچ کو بہت وسیع کردیا ہے، مگر ہمارے یہاں افسانی روایتی انداز میں ہی لکھے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے قارئین ان پر توجہ نہیں دی تے۔ صادقہ نواب سحر نے اردو افسانہ نگاری میں خواتین کی شمولیت پر گفتگو کرتے ہوئے ان کو درپیش سماجی مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ آج کی خواتین اپنے خیا لات کا اپنے انداز میں اظہار کر رہی ہیں اور نئی نسل میں کئی خواتین افسانہ نگار سامنے آرہ ی ہیں۔ وسیم عقیل شاہ نے اردو افسانہ نگاری میں نئی نسل کی نمایندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ محتشم اکبر نے الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر افسانہ نگاری کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور کہا کہ انٹرنیٹ اور اینڈرائڈ موبائل کی سہولت نے بڑی آسانیاں پیدا کردی ہیں اور مختلف سوشل میڈیا گروپس پر افسانے شائع ہورہے ہیں اور ان پر بڑے بڑے فکشن نگار اپنی آرا کا بھی اظہار کرتے ہیں ۔ مہمان خصوصی رحمن عباس نے اردو فکشن کی موجودہ صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج مہاراشٹر اور ممبئی اردو کا مرکز ہے، البتہ ہم یں کچھ چیزوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، نئے تخلیق کاروں کی تربیت کی ضرورت ہے، ان کے لیے آزادی اظہار کے ساتھ لکھنے بولنے کا ماحول بنانا ہوگا اور اس کے لیے ہمارے تعلیمی نظام میں بھی کھلا پن لانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ تخلیق کاروں کے ل ہے مسلسل جدوجہد بھی ضروری ہے، تخلیق ایک طویل سفر ہے اور یہ ریاضت چاہتی ہے۔ اس ی طرح انھوں نے اردو فکشن کی جغرافیائی توسیع کے لیے اچھی تخلیقات کے ترجمے پر بھ ی زور دیا۔ صدارتی خطاب میں محمد رفیع انصاری نے کہا کہ موجودہ دور میں افسانہ نگاروں کو سچ لکھنا چاہیے اور واقعہ نگاری پر خاص توجہ دینی چاہیے۔
تیسرے سیشن میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کے مابین انثر جونئر کالج بیت بازی کا پروگرام ہوا۔ جس کی صدارت مومن جان عالم رہبر نے کی مہمان خصوصی عرفان جعفری رہے اور مشتاق رضا بولنجكر ، عبدالملک مومن اور عبید اعظم اعظمی مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شریک پروگرام رہے۔ نظامت شمیم اقبال نے کی۔ اس پروگرام میں پانچ اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا ، جن میں انجمن اسلا م جم خانہ گرلس سکول رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی ، نور الاسلام ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج گوونڈی، الحمد جونيئر کالج بھیونڈی اور صلاح الدین ایوبی میمور یل جونیئر کالج کے طلبہ و طالبات شامل تھے ۔ بیت بازی کے اس خوب صورت پروگرام میں انصاری ثنا جعفری کو بہترین شعر خوانی کا انعام ملا جبکہ تیسری پوزیشن نورالاسلام گوونڈی کی ٹیم ، دوسری پوزیشن الحمد جونيئر کالج بھیونڈی کی ٹیم اور اول پوزیشن رئی س ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی کی ٹیم نے حاصل کی اور کامیاب ٹیموں کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔بیت بازی کے بعد ایک تمثیلی مشاعرہ برائے اساتذہ کا انعقاد کیا گیا، جس سے کثیرتعداد میں سامعین محظوظ ہوئے۔

Tags: اردو کتاب میلےانجمن اسلامقومی اردو کونسلممبئی پولیس
ShareTweetSend
Previous Post

ہند-برطانیہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد

Next Post

راہل کی یاترا امپھال سے ہی شروع ہوگی: کانگریس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے: راہل

راہل کی یاترا امپھال سے ہی شروع ہوگی: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In